اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اس گانے پر ملائیکہ اروڑہ کو ٹکر دینے اسٹیج پر اُتری نورا فتیحی، دیکھیں مقابلے کا یہ ویڈیو

    اس گانے پر ملائیکہ اروڑہ کو ٹکر دینے اسٹیج پر اُتری نورا فتیحی، دیکھیں مقابلے کا یہ ویڈیو

    اس گانے پر ملائیکہ اروڑہ کو ٹکر دینے اسٹیج پر اُتری نورا فتیحی، دیکھیں مقابلے کا یہ ویڈیو

    ملائیکہ اروڑہ کا ڈانس دیکھ کر کمنٹ کرتے ہوئے یوزرس ان کی ہاٹ نیس پر مر مٹے ہیں۔ ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پانی کی بالٹی ریڈی رکھو کیونکہ ابھی انسٹا پر آگ لگنے والی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ملائیکہ اروڑہ کو ’چھیاں چھیاں‘ گرل کے نام سے بالی ووڈ میں جانا جاتا ہے۔ اسی گانےپر جب دلبر گرل کی نظر گئی تو بڑی جنگ ہونا طئے ہی تھا۔ ملائیکہ اروڑہ کے شو مووینگ ان ود ملائیکہ میں نورا فتیحی اور ملائیکہ اروڑہ کی دھماکہ دار ڈانس پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی۔ اس اسٹیج پر یہ دونوں حسینائیں حسن کا جلوہ بکھیرتے ہوئے چھیاں چھیاں پر زبردست ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ نورا فتیحی اور ملائیکہ اروڑہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ ملائیکہ اور نورا فتیحی کی سیزلنگ ادائیں دیکھ ویڈیو سے نظریں ہٹانا مشکل ہورہا ہے۔

      نورا اور ملائیکہ کے درمیان چھڑی جنگ!
      ملائیکہ اور نورا فتیحی ڈانس مووس کی تو بات ہی کچھ اور ہے ساتھ ہی ان دونوں کا لُک بھی ایک دوسرے پر بھاری پڑتا نظر آرہا ہے۔ کھلے بالوں اور کالے لباس میں یہ دونوں ہی حسینائیں بے حد گلیمرس نظرآرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد چاہنے والوں کے ایک سے بڑھ کر ایک کمنٹ پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ ملائیکہ کے شو کے پرومو کو شیئر کرتے ہوئے ڈزنی ہاٹ اسٹار پلس کے انسٹاگرام پر کیپشن میں لکھا گیا، ملائیکہ اور نورا فتیحی کا ڈریم کولیب صرف اور صرف مووینگ ان ود ملائیکہ کے نئے ایپی سوڈ میں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)





      یہ بھی پڑھیں:

      اس وجہ سے پورے تین گھنٹے تک کرسی سے چپکے رہے نوازالدین صدیقی، جانیے کیا تھی وجہ

      یہ بھی پڑھیں:

      مادھوری ڈکشت کی ’فیم گیم‘ کے ساتھ ان ویب سیریز نے اس سال مچایا او ٹی ٹی پر دھمال

      نورا فتیحی-ملائیکہ اروڑہ کا سیزلنگ ڈانس پرفارمنس
      ملائیکہ اروڑہ کا ڈانس دیکھ کر کمنٹ کرتے ہوئے یوزرس ان کی ہاٹ نیس پر مر مٹے ہیں۔ ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پانی کی بالٹی ریڈی رکھو کیونکہ ابھی انسٹا پر آگ لگنے والی ہے۔ تو وہیں دوسرے یوزر نورا فتیحی کی تعریف میں لکھتا ہے کہ نورا نورا تم بیسٹ ہو۔۔۔ ایسے ہی کمنٹ باکس میں کئی مزیدار کمنٹ ہمیں پڑھنے کو ملے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: