سوشل میڈیا پر اپنی رومانوی کیمسٹری سے سب کی نگاہی اپنی جانب کھینچنے والے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ پھر ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر پی ڈی اے کرتے نظر آئے ہیں۔ رومانوی ڈیٹ کی خوبصورت تصویر کے ساتھ ارجن ملائیکہ نے ایک دوسرے پر خوب پیار برسایا ہے۔ یقین نہیں ہوتا تو آپ ارجن کپور کی تازہ تصاویر دیکھ سکتے ہیں، جس میں وہ ملائیکہ کے ساتھ تاج ہوٹل کے سامنے رومانٹک ڈیٹ پر نکل پڑے ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ کے سامنے ہر وقت ڈھال بن کر کھڑے رہنے والے ارجن کپور پھر ایک مرتبہ اپنی بے بی گرل پر پیار نچھاور کرتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پیار لٹاتے ہوئے ارجن کپور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ پیار سے ملائیکہ کو کیا پکارتے ہیں۔ جانکاری کے لیے بتادیں، یہ دونوں ہی ایک دوسرے کو بے بی کہہ کر پکارتے ہیں۔ تازہ تصاویر کے ساتھ ارجن نے ملائیکہ کو اپنی بے بی بتایا ہے۔ تو وہیں اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ملائیکہ نے بھی ارجن کو بے بی بلایا ہے۔
دراصل ملائیکہ کا شوٹ جلد ہی شروع ہونے والا ہے، لیکن اس وقت اپنے مصروف شیڈیول کی وجہ سے ارجن ملائیکہ کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ایسے میں اپنی بے بی کو اسپیشل فیل کرانے کے لیے ارجن نے یہ رومانوی ڈیٹ پلان کی ہے۔ ارجن کپور نے فوٹو شیئر کر کے لکھا کہ بے بیز ڈے آوٹ! ملائیکہ کا شوٹ جلد ہی شروع ہوگا اور میرا بھی آوٹ ڈور شوٹ جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ ان کی شوٹنگ کے لیے میں وہاں نہیں رہ پاوں گا لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ اس نئے سفرم یں مہارت حاصل کرنے والی ہیں۔ ارجن کے اس پیارے کیپشن کو پڑھنے کے بعد ملائیکہ نے او بے بی لکھ کر ری ایکٹ کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔