ملائیکہ اروڑہ ایک آئٹم نمبر کے لیے لیتی ہیں اتنی بڑی رقم، ہر سال بڑھتی جارہی ہے نیٹ ورتھ
ملائیکہ اروڑہ ایک آئٹم نمبر کے لیے لیتی ہیں اتنی بڑی رقم، ہر سال بڑھتی جارہی ہے نیٹ ورتھ
ملائیکہ کئی ریالیٹی شوز کو جج کرچکی ہیں، جس میں نچ بلیے، ذرا نچ کے دکھا، جھلک دکھلاجا، انڈیاز گاٹ ٹیلینٹ، انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل اور انڈیاز بیسٹ ڈانسر شامل ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور بولڈ اداکارہ ہیں۔ ان کے فیشن سینس کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ملائیکہ فٹنیس کے لیے نوجوانوں کو راغب بھی کرتی ہیں۔ ملائیکہ فلموں میں بہت کم نظر آتی ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی وہ موٹی کمائی کرتی ہیں۔ وہ کچھ منٹوں کے ڈانس پرفارمنس کے لیے بہت زیادہ فیس وصول کرتی ہیں۔
آئٹم نمبر کے لیے موٹی فیس لیتی ہیں ملائیکہ ملائیکہ اروڑہ گزشتہ دو دہائیوں سے انٹرنیٹنمنٹ انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ وہ زیادہ فلمیں نہیں کرتی لیکن ایک آئٹم نمبر کے لیے موٹی رقم لیتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ملائیکہ ایک آئٹم نمبر کے لیے 1.5 کروڑ روپے فیس لیتی ہیں۔ وہ صرف کچھ منٹوں کے ڈانس پرفارمنس سے موٹی کمائی کرلیتی ہیں جب کہ کئی ساری اداکارائیں آج بھی ایسی ہیں، جو اتنی فیس ایک فلم میں کام کرنے کے لیے لیتی ہیں۔
ہر سال بڑھ رہی ہے نیٹ ورتھ اداکارہ نے گزشتہ کچھ سالوں میں اپنی زبردست نیٹ ورتھ بنالی ہے، جو ہر سال بڑھ ہی رہی ہے۔ سال 2021 میں ملائیکہ کی نیٹ ورتھ 73 کروڑ روپے تھی، جو سال 2022 میں بڑھ کر 100 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ملائیکہ آئٹم نمبر کے علاوہ کئی شوز کو جج کرتی ہیں۔ وہیں، برینڈ انڈورسمنٹ سے بھی وہ کمائی کرتی ہیں۔
کئی شوز کو کرچکی ہیں جج ملائیکہ کئی ریالیٹی شوز کو جج کرچکی ہیں، جس میں نچ بلیے، ذرا نچ کے دکھا، جھلک دکھلاجا، انڈیاز گاٹ ٹیلینٹ، انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل اور انڈیاز بیسٹ ڈانسر شامل ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو شو کے ایک ایپی سوڈ کے لیے 8 سے 9 لاکھ روپے تک کی وہ فیس لیتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔