உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملائیکہ اروڑہ نے بہن امرتا کے ساتھ جم کر کیا ڈانس، بار بار دیکھا جارہا ہے ویڈیو

    ملائیکہ اروڑہ نے بہن امرتا کے ساتھ جم کر کیا ڈانس، بار بار دیکھا جارہا ہے ویڈیو

    ملائیکہ اروڑہ نے بہن امرتا کے ساتھ جم کر کیا ڈانس، بار بار دیکھا جارہا ہے ویڈیو

    اداکارہ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اپنی بہن امرتا اروڑہ (Amrita Arora) کے ساتھ بہت اسٹرانگ بانڈ شیئر کرتی ہیں۔ دونوں کو اکثر اپنے گرلس گینگ کے ساتھ ہینگ آوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: اداکارہ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اپنی بہن امرتا اروڑہ (Amrita Arora) کے ساتھ بہت اسٹرانگ بانڈ شیئر کرتی ہیں۔ دونوں کو اکثر اپنے گرلس گینگ کے ساتھ ہینگ آوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں دونوں کے بچے بھی خالہ (موسی) کے ساتھ کافی کلوز ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی کی کھل کر حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں ملائیکہ اروڑہ نے اپنی بہن امرتا سنگھ کے ساتھ ایک مستی بھرا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں بہنیں مست مولا انداز میں ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)






      ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora Video) نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں بہن امرتا اروڑہ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ملائیکہ اروڑہ، امرتا کے ساتھ کتنا انجوائے کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ملائیکہ اروڑہ امرتا کے ساتھ ’ٹچ اٹ‘ سانگ پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اسے شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ اروڑہ نے ’ہپس ڈونٹ لائے‘ والی بات بھی لکھی ہے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)






      واضح رہے کہ ارہان خان کچھ دن پہلے ماں ملائیکہ اروڑہ اور فیملی کے ساتھ اپنی نانی کے گھر ڈنر پر گئے تھے۔ اس فیملی ڈنر میں اداکار ارجن کپور بھی شامل ہوئے تھے۔ ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کا طلاق 2017 میں ہوچکا ہے اور دونوں نے اپنی 19 سال شادی کو ختم کردیا۔ اس کے بعد سے ارہان خان اپنی ماں ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

      اپنے والدین کے طلاق پر ارہان خان کیا سوچتے ہیں، اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار ارباز خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم ایک بچے کو کئی بار سمجھ نہیں پاتے۔ ارہان خان اس وقت 12 سال کا تھا، لیکن اسے حالات کی سمجھ تھی۔ اسے سمجھ تھی کہ ہم دونوں کے درمیان کیا ہو رہا ہے۔ اسے بیٹھ کر کبھی سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑی‘۔ انہوں نے بتایا کہ والدین ہونے کی وجہ سے ہمارے لئے یہ کافی مشکل تھا، لیکن ہم اس مقام پر کھڑے تھے، جہاں حالات کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے یہی واحد راستہ بچا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: