ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نئے سال پر ملائیکہ اروڑہ نے کرایا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ ، دیکھ کر سب کی اڑ گئی نیند ، تصاویر وائرل

  • Share this:
نئے سال پر ملائیکہ اروڑہ نے کرایا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ ، دیکھ کر سب کی اڑ گئی نیند ، تصاویر وائرل
ملائیکہ اروڑہ نے کرایا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ ، دیکھ کر سب کی اڑ گئی نیند ، تصاویر وائرل

سال نو کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنا ایک شاندار بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے ۔ اس فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر دھمال مچا رہی ہیں ۔ فوٹو شوٹ میں ان کا ایک سے بڑھ کر ایک انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ان تصویروں کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کیا ہے ۔ ملائیکہ اروڑہ ان تصویروں میں ہاٹ اینڈ گلیمرس نظر آرہی ہیں ۔ ان تصاویر پر لوگ جم کر تبصرے اور اس کو پسند کررہے ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کیلئے خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ فی الحال ملائیکہ اپنی ان تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔







 




View this post on Instagram





 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial) on





ملائیکہ اروڑہ نے نئے سال کے موقع پر ارجن کپور کے ساتھ بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں وہ انہیں کس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ وہیں گزشتہ دنوں خبر آئی تھی  کہ ملائیکہ اروڑہ گیتا کپور اور ٹیرینس لوئس کے ساتھ ایک رئیلٹی ڈانس شو انڈیاز بیسٹ ڈانسر میں بطور جج نظر آئیں گی ۔ اس ڈانس شو کو فیمس پروڈیوس کرے گا ۔



 




View this post on Instagram




 

Sun,star,light,happiness.......2020


A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial) on





خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑہ اپنی تصاویر اور ویڈیو کے علاوہ ارجن کپور کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ تاہم دونوں نے اپنے رشتے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ملائیکہ نے ارجن کپور کے یوم پیدائش پر ان کیلئے تصویر شیئر کرکے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا تھا ۔
First published: Jan 04, 2020 07:22 PM IST