اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Malaika Arora:طلاق سے ایک رات پہلے گھروالوں نے کہی تھی یہ بات، خود ملائیکہ نے کیا تھا بڑا انکشاف!

    بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ نے اب اپنے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق کے حوالے سے بات کی ہے ۔ (Instagram/malaikaaroraofficial/arbaazkhanofficial)

    بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ نے اب اپنے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق کے حوالے سے بات کی ہے ۔ (Instagram/malaikaaroraofficial/arbaazkhanofficial)

    Malaika Arora Arbaaz Khan: آج ملائکہ اور ارباز دونوں اپنی اپنی زندگی میں سیٹ ہیں۔ جہاں ملائکہ اداکار ارجن کپور کو گزشتہ چار سالوں سے ڈیٹ کر رہی ہیں وہیں ارباز خان اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں ہیں۔

    • Share this:
      Malaika Arora Arbaaz Khan:ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کا نام کبھی انڈسٹری کے مشہور جوڑوں میں سے ایک تھا۔ شادی سے لے کر طلاق تک انہوں نے کافی سرخیاں بنائیں تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ ملائکہ اور ارباز کی پہلی ملاقات ایک فوٹو شوٹ کے دوران ہوئی تھی اور پہلی نظر میں ہی وہ ایک دوسرے سے پیار کر نے لگ گئے تھے۔ کچھ سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد ان کی شادی 1998 میں ہوئی۔ اس شادی سے ان کے ہاں بیٹا ارہان خان پیدا ہوا۔ آپ کو بتادیں کہ 2017 میں شادی کے 19 سال بعد ملائکہ اور ارباز ایک دوسرے سے طلاق لینے کے بعد الگ ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی طلاق کے بعد بیٹے کی تحویل ملائکہ کے پاس تھی۔

      ارہان اس وقت بیرون ملک ہیں جہاں وہ اپنی مزید تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔ تاہم ارباز سے طلاق لینا ملائکہ کے لیے اتنا آسان نہیں تھا۔ اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو ملائکہ اروڑا طلاق سے ایک رات پہلے تک ڈپریشن میں تھیں۔

      اداکارہ نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ طلاق سے ایک رات پہلے تک ان کے گھر والے ان سے پوچھتے رہے کہ تم نے اچھے سے سوچ لیا ہے ناں؟ اور کیا یہ تمہارا آخری فیصلہ ہے؟ تاہم اگر ملائکہ کی مانی جائے تو وہ طلاق کے حوالے سے اپنا ذہن بنا چکی تھیں اور وہ کئی بار یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور وہ خوش ہیں کہ انہوں نے ایسا فیصلہ کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Eijaz Khan in Hospital:اسپتال میں بھرتی ہوئے بگ باس اسٹار اعجاز خان،ایکٹرکوہوئی یہ بیماری

      یہ بھی پڑھیں:
      Ram Gopal Varmaکو کیسے ملی یہ’لڑکی‘،بتائی پوری کہانی،بکنی میں کریں گی مردوں سے لڑائی!

      آپ کو بتادیں کہ آج ملائکہ اور ارباز دونوں اپنی اپنی زندگی میں سیٹ ہیں۔ جہاں ملائکہ اداکار ارجن کپور کو گزشتہ چار سالوں سے ڈیٹ کر رہی ہیں وہیں ارباز خان اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: