உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈریسنگ پر سوال اٹھانے والوں پر بھڑکیMalaika Arora،کہا- خواتین کو اسکرٹ کی لمبائی سے جج کیا جاتا ہے

    ڈریسنگ کو لے کر ٹرول کرنے پر بھڑکی ملائیکہ اروڑہ۔

    ڈریسنگ کو لے کر ٹرول کرنے پر بھڑکی ملائیکہ اروڑہ۔

    Malaika Arora Dressing Sense: ملائکہ شادی کے 19 سال بعد اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق لے کر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ ان دنوں ملائکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ سنجیدہ ریلیشن شپ میں ہیں۔ ساتھ ہی ارباز خان کی بات کریں تو اداکار اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں اور لیو ان میں رہتے ہیں۔

    • Share this:
      Malaika Arora Dressing Sense: اداکارہ ملائکہ اروڑہ اکثر اپنی ڈریسنگ سینس کو لے کر بحث میں رہتی ہیں۔ اداکارہ جب بھی کوئی لباس پہنتی ہیں تو اس کی بحث کافی وقت تک رہتی ہے۔ ساتھ ہی ملائیکہ کو بھی اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے کئی بار ٹرولرز کا سامنا کرنا پڑا۔ آج ہم آپ کو ملائیکہ کے ایک پرانے انٹرویو کے بارے میں بتائیں گے، جس میں انہوں نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا تھا کہ لوگوں نے ان کی ڈریسنگ سینس کی وجہ سے انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔

      ڈریسنگ پر کہی یہ بات
      ملائکہ نے کہا تھا کہ 'کیا پہننا ہے اور کیا نہیں پہننا، یہ ان کی ذاتی پسند اور بہت ذاتی معاملہ ہے'۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو اکثر ان کے اسکرٹ اور نیک لائن کی لمبائی سے پرکھا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔ ملائکہ نے واضح طور پر کہا تھا کہ میں ان لوگوں کے مطابق نہیں رہ سکتی جن کو صرف میری نیک لائن سے مطلب ہے۔

      لباس پہننا انسان کا ذاتی انتخاب ہے، میں اسے کسی پر مسلط نہیں کرتی اور سامنے والے سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں۔ ملائکہ نے یہاں تک کہا کہ وہ بے وقوف نہیں ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ وہ کیا پہن رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Stars Slapping Incident:سلمان سے لیکرشاہ رخ تک، جب غصے پرقابونہیں رکھ پائے یہ بڑے ستارے

      یہ بھی پڑھیں:
      Rakhi Sawant Video:وکی کوشل-نورا فتیحی کے گانے’پچھتاؤگے‘پرراکھی نے کیا زبردست ڈانس

      19 سال بعد ٹوٹی تھی شادی
      بتادیں کہ ملائکہ شادی کے 19 سال بعد اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق لے کر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ ان دنوں ملائکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ سنجیدہ ریلیشن شپ میں ہیں۔ ساتھ ہی ارباز خان کی بات کریں تو اداکار اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں اور لیو ان میں رہتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: