உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Malaika Aroraنے برتھ ڈے سے پہلے ہی بوائے فرینڈ ارجن کپور کو دیا ایسا سرپرائز، خوشی سے سرشار ہوگئے ایکٹر

    ارجن کپور کو اُن کے برتھ ڈے پر خاص محسوس کرارہی ہیں ملائیکہ اروڑہ۔

    ارجن کپور کو اُن کے برتھ ڈے پر خاص محسوس کرارہی ہیں ملائیکہ اروڑہ۔

    Malaika Arora Surprise Arjun Kapoor: ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے سال 2018 میں اپنے رشتے کو آفیشل کیا تھا اور اس کے بعد سے آج تک انہوں نے کپل گولس دینے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ طلاق شدہ کا مارک یا عمر کا فرق محبت کے درمیان نہیں آ سکتا۔

    • Share this:
      Malaika Arora Surprise Arjun Kapoor:بی ٹاؤن کے پاور کپل ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا ایک دوسرے پر پیار لٹانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ ارجن کپور 26 جون 2022 کو اپنی 36ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ اپنے پیارے بوائے فرینڈ ارجن کپور کی سالگرہ سے پہلے ہی ملائکہ انہیں خاص محسوس کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ سالگرہ سے 3 دن پہلے ملائکہ نے ارجن کو ایک خوبصورت سرپرائز دیا ہے جس کی ایک جھلک اداکار نے بھی دکھا دی ہے۔

      دراصل، 23 جون 2022 کو، ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر گرل فرینڈ ملائکہ اروڑہ کی جانب سے دیے گئے سرپرائز کی ایک جھلک شیئر کی تھی۔ تصویر میں ایک بڑا گفٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے ارجن کپور نے بتایا ہے کہ ان کی محبوبہ ملائکہ انہیں ان کی سالگرہ سے 72 گھنٹے پہلے سرپرائز دے کر ان کی سالگرہ کے ویک اینڈ کی یاد دلانا نہیں بھولتی۔ اداکار نے لکھا، "72 گھنٹے پہلے وہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ، آپ کو یاد دلایا جائے کہ، یہ آپ کی سالگرہ کا ویک اینڈ ہے۔" ملائکہ کی جانب سے ارجن کو بھیجا گیا تحفہ بلیک اینڈ وائٹ کلر کے گفٹ ریپ میں پیک کیا گیا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      Shama Sikander:پانی میں آگ لگاتی ہوئی نظر آئیں شمع سکندر،Video میں دیکھیں ہاٹ اوتار

      یہ بھی پڑھیں:
      Swara Bhaskar:بُلی بائی کیس میں ملزمین کو ضمانت ملنے پر بھڑک گئیں سورا بھاسکر

      ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے سال 2018 میں اپنے رشتے کو آفیشل کیا تھا اور اس کے بعد سے آج تک انہوں نے کپل گولس دینے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ طلاق شدہ کا مارک یا عمر کا فرق محبت کے درمیان نہیں آ سکتا۔ بتادیں کہ ملائکہ اروڑا نے اداکار ارباز خان سے سال 2017 میں طلاق لے لی تھی۔ ان کا ارباز سے ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔ ملائکہ اور ارجن کی عمر میں تقریباً 12 سال کا فرق ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: