Red Carpet پر ملائیکہ اروڑہ نے کس سے کہا’میرے ڈیٹ ہو‘؟ سن کر کہیں ٹوٹ نہ جائے ارجن کپور کا دل
ملائیکہ اروڑہ۔
اداکارہ ارجن کپور کو کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اکثر اس جوڑے کے پیارے لمحات انٹرنیٹ کی دنیا میں وائرل ہو جاتے ہیں۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اس ایونٹ میں ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملائیکہ اکیلی پہنچی تھی۔
ممبئی: Malaika Arora:بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا جب فٹنس کی بات آتی ہے تو وہ بہترین انسپریشن ہیں۔ ان کی فٹنس دیکھ کر شاید ہی کوئی کہہ سکے کہ ان کی عمر 48 سال ہے اور وہ 19 سال کے بیٹے کی ماں ہیں۔ مداحوں میں اداکارہ کا ایسا کریز ہے کہ ان کی جھلک سامنے آتے ہی وائرل ہو جاتی ہے۔ اب ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیو کو مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ ملائکہ اروڑہ بلیک کلر کے فش ٹیل گاؤن میں نظر آ رہی ہیں۔ جیسے ہی وہ ریڈ کارپٹ پر کیمرے کے لیے پوز دیتی ہیں، اچانک ایک چھوٹا بچہ ان کے پاس آتا ہے اور ان سے ہاتھ ملاتا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ نے بھی بچے سے بہت پیار سے ہاتھ ملایا، پھر اس کے سر پر ہاتھ بھی پھیرا۔ اس مزاحیہ لمحے کی جھلک اس ویڈیو میں یہیں ختم نہیں ہوتی۔ دلچسپ نظارہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ملائکہ نے بچے سے پوچھا، 'کیا تم میرے ڈیٹ ہو؟' ویڈیو میں وہ مزید پوچھتی نظر آئیں کہ یہ بچہ کس کا ہے اور کہیں یہ گم تو نہیں ہو گیا ہے۔
بچے پر پیار نچھاور کرتی نظر آئیں ملائیکہ
اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے جس محبت بھرے انداز میں اس بچے کے ساتھ سلوک کیا وہ اس وقت سب کا دل جیت رہا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور کا دل ٹوٹ گیا ہوگا۔
آپ کو بتادیں کہ اداکارہ ارجن کپور کو کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اکثر اس جوڑے کے پیارے لمحات انٹرنیٹ کی دنیا میں وائرل ہو جاتے ہیں۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اس ایونٹ میں ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملائیکہ اکیلی پہنچی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔