بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور اورملائیکہ اپنے رشتے کو لے کر ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ارجن کے ساتھ ساتھ ملائیکہ کے ان کے فیملی کے ساتھ بھی کافی اچھے رشتے ہیں۔ خاص طور پر ارجن کپور کے چاچا سنجے کپور اور چاچی مہیپ کپور کے بھی ملائیکہ کے ساتھ کافی اچھے رشتے ہیں۔ ملائیکہ کو پارٹی کرنے کا خاص شوق ہے اور اپنی ملائیکہ کی ان پارٹی میں ارجن کپور کے ساتھ ساتھ ان کے چاچا سنجے کپور اور چاچی مہیپ کپور خوب مستی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ارجن کی چاچی سے اتنی بڑی ہیں ملائیکہ ارجن کپور کی گرل فرینڈ ملائکہ ارجن کپور کی چاچی مہیپ کپور سے نو سال بڑی ہیں یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہوں گے۔ مہیپ کپور کی عمر 40 سال ہے، ملائیکہ اروڑا کی عمر 49 سال ہے۔ بتا دیں کہ مہیپ کپور کے دو بچے ہیں۔ بہت جلد مہیپ کپور کی بیٹی شنایا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہے۔ ایسے میں اگر ملائکہ اور ارجن شادی کرتے ہیں تو بہو ملائکہ اپنی ساس سے 9 سال بڑی ہوں گی۔
ارجن سے 11 سال بڑی ہیں ملائیکہ بتادیں کہ ارجن کپور 36 سال کے ہیں اور ملائیکہ عمر میں ارجن کپور سے 11 سال بڑی ہیں۔ اسے لے کر بھی دونوں کا ریلیشن کافی سرخیوں میں رہتا ہے۔ وہیں دوسری جانب مہیپ کپور اور سنجے کپور بھی بی ٹاون کی خوبصورت جوڑیوں میں شمار ہیں۔
ملائیکہ اور مہیپ میں ہے اچھی دوستی مہیپ کپور نے شادی کے بعد خود کو فلموں سے دور کر لیا۔ حالانکہ مہیپ حقیقی زندگی میں ایک شاندار کاروباری خاتون ہیں اور کافی گلیمرس بھی ہیں۔ بتا دیں کہ مہیپ کپور بھی ملائکہ کی گرل گینگ میں شامل ہیں۔ ملائکہ اور مہیپ کپور طویل عرصے سے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔