உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس وجہ سے ملائیکہ اروڑہ نے ارباز خان کے ساتھ کی تھی شادی! قصہ ہے بڑا ہی فلمی

    ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان۔ (فائل فوٹو)

    ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان۔ (فائل فوٹو)

    بتادیں کہ حال ہی میں اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے کہا تھا کہ کسی کے لیے تنہا یا اکیلا رہنا آسان نہیں ہے۔ میرے لیے بھی نہیں تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اور کمزوری اس وقت محسوس ہوئی جب میں نے طلاق کے بعد سنگل ماں بننے کا فیصلہ کیا۔

    • Share this:
      ممبئی: اداکارہ ملائکہ اروڑا سوشل میڈیا پر اپنے خوبصورت انداز کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی اکثر بحثوں میں رہتی ہیں۔ سال 2017 میں جب ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی طلاق کی خبر آئی تو سب حیران رہ گئے۔ ملائکہ اور ارباز کی محبت کی شادی سے پہلے پوری انڈسٹری میں خوب چرچے تھے۔ ایسے میں جب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو سب کے ذہنوں میں سوال اٹھنا ناگزیر تھا۔ ملائکہ اور ارباز کی طلاق کے کئی سال بعد ملائکہ اور ارباز خان کا ایک پرانا انٹرویو منظر عام پر آگیا ہے جس میں اداکارہ نے خود بتایا کہ انہوں نے ارباز سے شادی کیوں کی۔

      ساجد خان کے چیٹ شو میں بالی ووڈ اداکار انیل کپور، ارجن رامپال، ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے مہمانوں کے طور پر شرکت کی۔ ساجد کا کہنا ہے کہ شو میں انیل کپور نے ملائکہ اروڑا سے پوچھا کہ سلمان خان اور ارباز خان کے درمیان کون زیادہ اچھا نظر آتا ہے۔ اس سوال پر ملائکہ اروڑہ کا کہنا ہے کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے شوہر ارباز خان اچھے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ان سے شادی کی۔ اس کے بعد ارباز خان کہتے ہیں، ’ان کے لیے شادی کا پیمانہ یہ ہے کہ وہ شکل میں اچھے ہوں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      والدین راجاچودھری اورشویتاتیواری کے طلاق پر ایسا تھا 12 سال کی بیٹی Palak Tiwari کا ردعمل

      ملائکہ اروڑا نے یہ بھی بتایا تھا کہ ’وہ سنجیدہ نوعیت کے لوگ پسند کرتے ہیں، ارباز بہت رومانٹک ہیں۔ وہ اکثر کہتے ہیں، بے بی - ہم ایک ساتھ بوڑھے ہو رہے ہیں۔ میں ان کے ساتھ خود کو بوڑھا ہوتے دیکھنا بھی پسند کرتی ہوں۔ شاید یہی ہمارے پیار کی اہم وجہ بھی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بچے پیدا کرکے نہیں ڈالنا چاہتی تھی Saif Ali Khan کے کرئیر میں رکاوٹ: امریتا سنگھ

      بتادیں کہ حال ہی میں اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے کہا تھا کہ کسی کے لیے تنہا یا اکیلا رہنا آسان نہیں ہے۔ میرے لیے بھی نہیں تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اور کمزوری اس وقت محسوس ہوئی جب میں نے طلاق کے بعد سنگل ماں بننے کا فیصلہ کیا۔ اپنے احساس کو بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اس وقت بہت سے جذبات ان پر حاوی تھے۔ جس میں انہیں سب سے بڑی بات یہ نظر آئی کہ انہیں ایک سنگل ورکنگ وومین بننا ہے اور یہ سب سے اہم چیز ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: