ملائیکہ اروڑہ اور اداکارہ ارجن کپور گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ دونوں کے فینس کافی وقت سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔ ایسے میں اب آخرکار خود ملائیکہ نے اپنے فیوچر پلانس پر بات کرتے وئے ایسی بات کہہ دی ہے، جو ہر طرف موضوع بحث بن گئی ہے۔
ٹرولنگس پر چھلکا ملائیکہ کا درد ملائیکہ اروڑہ کا شو ’مووینگ ان وتھ ملائیکہ‘ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوچکا ہے۔ پہلے ایپی سوڈ میں ملائیکہ نے اپنی پرسنل لائف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ پر ہونے والی ٹرولنگس کو لے کر کہا، یہ آسان نہیں رہا ہے۔ میں روز کسی نہ کسی بات کا سامنا کرتی ہوں۔ یہ ساری باتیں کہ ارے تم تو اس سے عمر میں بڑی ہو۔ ماں بیٹے کی جوڑی بلایا جاتا ہے۔ ان میں سے بہت سی باتیں تو باہر والوں نے نہیں بلکہ میرے اپنوں نے مجھ سے کہی جو دکھ پہنچاتی ہیں۔‘
کیا شادی نہیں کریں گی ملائیکہ؟ شو کے دوران فرح خان نے ملائکہ کے ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کا ذکر کیا اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا۔ اس پر ملائکہ نے کہا کہ دیکھو یہ سب بہت خیالی باتیں ہیں۔ ہاں یقیناً ہم دونوں نے اس کے بارے میں بات کی ہے۔ ظاہر ہے جب آپ کسی رشتے میں ہوتے ہیں یا اپنے ساتھی کے ساتھ ہوتے ہیں، آپ اکثر ان چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں رشتے میں ایک بہتر انسان ہوں۔
ملائیکہ نے آگے کہا، ’میں نے ابھی تک جو بھی فیصلے لیے ہیں، وہ اس لیے لیے کیونکہ میں خوش رہنا چاہتی تھی اور آج جو انسان میری زندگی میں ہے، مجھے خوش رکھتا ہے بس اتنا ضڑوری ہے۔ باقی اس بارے میں دنیا کیا کچھ کہتی ہے، مجھے ذرا بھی فرق نہیں پڑتا ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔