உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملائیکہ اروڑہ نے جب سرعام بتائی تھی Arbaz کی بری عادت، کہا-میں تنگ آجاتی ہوں

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ۔ (فائل فوٹو)

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ۔ (فائل فوٹو)

    سال 2017 میں طلاق کے بعد ملائکہ اور ارباز اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے۔ ملائکہ اب بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ ارباز خان اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے پاور کپلز میں شمار کیے جانے والے ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے سال 2017 میں اپنی طلاق کی خبر سے سب کو حیران کر دیا تھا۔ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی محبت کی کہانی سب جانتے ہیں کہ جوڑے نے پانچ سال ڈیٹنگ کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی دوران شادی کے 18 سال بعد ارباز اور ملائکہ نے بھی باہمی رضامندی سے رشتہ ختم کر دیا تاہم دونوں کے فیصلے نے مداحوں کو حیران اور پریشان کر دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا کیٹرینہ کیف کی بہن کو ملا تھا RRR میں اہم رول کا آفر؟ جانیے سچ

      ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان جب ایک ساتھ تھے تو اکثر ٹی وی انٹرویوز اور چیٹ شوز کا حصہ بنتے تھے۔ ایک چیٹ شو کے دوران ملائکہ اروڑا نے ارباز خان کی بری عادت کا انکشاف کیا۔ پبلک میں ملائیکہ نے ارباز کی عادت بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے ناراض ہو جاتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      لال سنگھ چڈھا کو لے کر Depressed ہوجاتے ہیں عامر خان! فلم کو لے کر خود کیے کئی انکشاف

      دراصل ایک چیٹ شو میں ملائکہ اروڑا سے پوچھا گیا کہ ارباز خان کے بارے میں وہ کون سی چیز ہے جو انہیں سب سے زیادہ خراب لگتی ہے؟ اس کے جواب میں ملائکہ اروڑا نے کہا تھا کہ ارباز کہیں بھی چیزیں رکھنا بھول جاتے ہیں۔ اس عادت سے وہ ناراض ہو جاتی ہے۔ اسی دوران جب ارباز خان سے بھی یہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ملائکہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتیں اور اس سے وہ پریشان ہیں۔

      آپ کو بتادیں کہ سال 2017 میں طلاق کے بعد ملائکہ اور ارباز اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے۔ ملائکہ اب بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ ارباز خان اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: