ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑہ نے فوٹو شوٹ سے انٹرنیٹ پر برپا کیا قہر، بولیں- گرمی آگئی 

ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اپنی فٹنس کے ساتھ ہی ساتھ اپنے بولڈ انداز سے بھی لوگوں کا دل دھڑکاتی رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جو وائرل ہو رہی ہے۔

  • Share this:
ملائیکہ اروڑہ نے فوٹو شوٹ سے انٹرنیٹ پر برپا کیا قہر، بولیں- گرمی آگئی 
ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اپنی فٹنس کے ساتھ ہی ساتھ اپنے بولڈ انداز سے بھی لوگوں کا دل دھڑکاتی رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جو وائرل ہو رہی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اکثر ہی اپنے ہاٹ اور بولڈ لُک کے سبب سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے لُکس ان کے مداحوں کے درمیان خوب پسند کئے جاتے ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ کئی بار اپنے بولڈ انداز سے اپنے مداحوں کا دل جیت چکی ہیں۔ 46 سال کی عمر میں بھی اپنے بنداس لُکس سے وہ ہر کسی کو حیران کردیتی ہیں۔ اپنی بکنی (Malaika Arora Bikini Photos) تصاویر سے کئی بار سوشل میڈیا کی درجہ حرارت میں اضافہ کرچکیں ملائیکہ اروڑہ نے ایک بار پھر سے انٹرنیٹ کی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے۔


ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اپنی فٹنس کے ساتھ ہی ساتھ اپنے بولڈ انداز سے بھی لوگوں کا دل دھڑکاتی رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ملائیکہ اروڑہ گرے کلر کی ڈریس میں سوئمنگ پول کے کنارے بیٹھی ہیں اور بالکل پُرسکون نظر آرہی ہیں۔ پانی کے ساتھ کھیلتی ہوئی ملائیکہ اروڑہ کی ادائیں لوگوں کو لٹو بنا رہی ہیں۔ تصویر میں وہ بالکل پُرسکون نظر آرہی ہیں۔


ملائیکہ اروڑہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’گرمی آگئی ہے‘۔


ملائیکہ اروڑہ کی اس تصویر کو کچھ دیر پہلے ہی شیئر کی ہیں اور تصویر پر جارحانہ لائکس اور کمنٹ آرہے ہیں۔ مداح کمنٹس کرتے ہوئے ملائیکہ کی تعریف کر رہے ہیں۔

بھلے ہی ملائیکہ ارڑوہ بڑے پردے سے دور ہیں، لیکن ان کا بولڈ انداز ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے۔ اداکارہ جب بھی کوئی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں، دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔ اپنی فٹنس کے لئے بھی ملائیکہ اروڑہ مشہور ہیں۔ اپنے خطرناک یوگا آسن سے وہ آئے دن لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ ملائیکہ اروڑہ کے انسٹا گرام پر لاکھوں فالورس ہیں، جو ان کی ہر ایک تصویر پر خوب پیار لٹاتے ہیں اور ہر طرف بس ان کی ہی چرچا دیکھنے کو ملتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 22, 2021 10:50 PM IST