بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اپنی فٹ نیس اور فیشن اسٹیٹمنٹ کے لیے جانی جاتی ہیںَ اسٹائلش لُکس کے علاوہ ان کی پرسنل لائف بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کا ریلیشن شپ بھی کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ کچھ دنوں سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ ملائیکہ اور ارجن کپور شادی کرنے والے ہیںَ یہی نہیں، ملائیکہ کے پوسٹ نے اس پر مہر لگانے کا بھی کام کردیا تھا۔
ملائیکہ اروڑہ نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی تھی، جس میں وہ شرماتے ہوئے مسکرارہی ہیں۔ بلیک ڈریس میں وہ ہمیشہ کی طرح اسٹننگ لگ رہی تھیں۔ تصویر سے زیادہ ان کے کیپشن نے لوگوں کا دھیان کھینچا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’میں نے ہاں کہہ دیا۔‘ اداکارہ کے پوسٹ سے لوگوں کو لگا کہ، اداکارہ نے شادی کے لیے ارجن کپور کو ہاں کہہ دیا ہے۔ پھر کیا تھا، سیلبس سے لے کر فینس تک، سبھی انہیں مبارکباد دینے لگے تھے۔ حالانکہ، اصل میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
ارجن ملائیکہ کی نہیں ہورہی ہے شادی؟ اب آخر کار ملائیکہ اروڑہ نے سبھی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ انہوں نے ’ہاں‘ کہنے والے پوسٹ کی اصل وجہ بھی بتائی ہے۔ دراصل، انہوں نے ارجن کپور کو شادی کے لیے ہاں نہیں کہا تھا، بلکہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر آنے والے اپنے ریالیٹی شو کے لیے کہا تھا۔
ملائیکہ اروڑہ کا ریالیٹی شو ’موونگ ود ملائیکہ‘ او ٹی ٹی پر ٹیلی کاسٹ ہونے والا ہے۔ یہ شو 5 دسمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔ ملائیکہ اروڑہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، میں نے اپنے نئے ریالیٹی شو موونگ ود ملائیکہ کے لیے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کو ہاں کہہ دیا۔ فی الحال اداکارہ نے اپنی شادی کی خبروں کو پوری طرح سے مسترد کردیا ہے۔ اب فینس کو پاور کپل کی شادی کے لیے تھوڑا اور انتظار کرنا ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔