بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کی پریگننسی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ملائیکہ اروڑہ کے ماں بننے والی بات پر بوائے فرینڈ ارجن کپور نے میڈیا کو جم کر لتاڑ لگائی تھی۔
ارجن کے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں ملائیکا؟ بتادیں کہ، بالی ووڈ اداکارہ، ڈانسر اور فیشن دیوا ملائیکہ اروڑہ طویل عرصے سے ارجن کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ حال ہی میں خبر سامنے آئی کہ ملائیکہ ارجن کے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں جس سے میڈیا میں سنسنی مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی نٹیزنس ملائیکہ کی بوائے فرینڈ ارجن کے ساتھ پہلی پریگننسی کو لے کر ششدر رہ گئے۔ حالانکہ اب خود اداکارہ نے اس خبر کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے اپنا جواب دیا ہے۔
ملائیکہ نے اپنی پریگننسی کی جھوٹی خبر شائع کرنے کے لیے ویب سائٹ کو پھٹکار لگاتے ہوئے اسے بے حد گھٹیا حرکت کہا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ارجن کپور کے ری ایکشن کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ بہت ہی گھناونا اور شرمناک ہے۔‘
خبر سنتے ہی بھڑک اٹھے تھے ارجن کپور ملائیکہ سے پہلے ایکٹر ارجن کپور نے بھی اس خبر کو بکواس کہا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’یہ کافی گری ہوئی حرکت ہے۔ اس طرح کی خبریں لگاتار لکھی جارہی ہیں، ہم اسے نظرانداز کردیتے ہیں، لیکن یہ میڈیا میں پھیل جاتی ہیں اور سچائی کا حصہ بن جاتی ہیں۔‘ ارجن نے ایسی خبروں کو غیر حساس بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پرسنل لائف کے ساتھ کھیلنے کی ہمت نہ کریں۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔