ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کو الگ ہوئے وقت ہوچکا ہے، لیکن آج بھی بالی ووڈ کے گلیاروں میں ان کے رشتے کا ذکر ہوتا رہتا ہے۔ ارباز سے طلاق کے بعد ملائیکہ ارجن کپور کے ساتھ رشتے میں ہے۔ حالانکہ، سابقہ کپل بھی آپس میں ناراضگی کے بجائے سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے پازیٹیو نوٹ پر بات کرتے نظر آہی جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک بار پھر ہوا ہے۔
ارباز کے پوسٹ پر ملائیکہ کا کمنٹ
ارباز خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کی بھوپال میں شوٹنگ شروع کی ہے۔ انہوں نے اس کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہے۔ ان کے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پولکت سمراٹ، سنجے کپور جیسے کئی سیلبس نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ اس پر ان کی سابقہ وائف ملائیکہ اروڑہ کا بھی کمنٹ آیا ہے، جنہوں نے انہیں ’آل دی بیسٹ‘ کہا ہے۔ اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں اب اپنی پرانی باتوں کو بھلاکر آگے نکل چکے ہیں۔
جارجیا اینڈریانی نے دیا ری ایکشن جیسا کہ سبھی جانتے ہیں، ملائیکہ سے طلاق کے بعد ارباز خان جارجیا اینڈریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ دونوں اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔ پروفیشنل فرنٹ میں بھی دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ایسے میں جب ارباز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کلیپ بورڈ کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے، تو جارجیا نے بھی کمنٹ سیکشن میں ہارٹ ایموجی شیئر کرتے ہوئے انہیں اپناپیار بھیجا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔