بالی ووڈ کی سوپر ہاٹ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں اپنے شو مووینگ ان ود ملائیکہ میں مصروف ہیں۔ جس میں اداکارہ اپنی زندگی سے جڑے کئی حیران کردینے والے انکشاف کرچکی ہیں۔ وہیں اب حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک کرپٹک پوسٹ شیئر کیا ہے جو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
ملائیکہ نے شیئر کی کرپٹک پوسٹ دراصل، ملائیکہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ لائٹ یلو آوٹ فٹ میں کھڑکی کے باہر دیکھتی ہوئی پوز دے رہی ہیں۔ تصویر میں ملائیکہ کے پاس ان کا ڈاگی بھی کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ جو ملائیکہ کو گھور رہا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ’کسی ایسے شخص کو ڈھونڈو، جو آپ کو ویسے ہی دیکھتا ہے جیسے کیسپر مجھے دیکھتا ہے۔۔۔‘
ملائیکہ کا یہ پوسٹ فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوسٹ پر کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں۔ ایک یور نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف ایک ماں ہی اپنے بچوں کو سوتے وقت اس طرح سے دیکھتی ہے۔‘ وہیں دوسرے نےلکھا کہ، آپ کی خوبصورتی دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہیے۔۔۔ کیا راز ہے؟
ارجن کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں ملائیکہ بتادیں کہ ملائکہ اروڑا ارباز خان سے طلاق کے بعد اب ہینڈسم ہنک ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جوڑا اکثر دوپہر کے کھانے کی ڈیٹ اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مداحوں کو دونوں کی جوڑی بے حد پسند ہے اور وہ ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔