ملائیکہ اروڑہ کے بیٹے نے ہی کردی ماں کو ٹرول! سب کے سامنے کپڑو کو کہہ دیا’نیپکن‘
ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ بیٹے ارحان خان کے ساتھ۔ (فائل فوٹو)
ارحان ملائیکہ سے کہتے ہیں کہ یہ آپ نے جان بوجھ کر کیا ہے۔ اس کے جواب میں ملائیکہ کہتی ہیں، نہیں یہ بالکل بھی جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے اور میں ایسا کیوں کروں گی۔‘
ملائیکہ اروڑہ ان دنوں شو مووینگ ان ود ملائیکہ کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس شو کو وہ خود ہی ہوسٹ کرتی ہیں۔ پچھلے کئی ایپی سوڈ میں ملائیکہ خود بتاچکی ہیں کہ انہین اکثر کپڑوں کو لے کر تو کبھی عمر کو لے کر ٹرول کیا جاتا ہے۔ خیر، انہیں ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، لیکن اس مرتبہ تو بیٹے ارحان نے ہی ملائیکہ کو ٹرول کردیا ہے۔ ارحان نے ماں ملائیکہ اروڑہ کی ڈریس کو ٹیبل نییپکن تک بتادیا۔
’مووینگ ان ود ملائیکہ‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں ملائیکہ کے بیٹے ارحان خان بھی نظر آئے۔ اس دوران ملائیکہ وہائٹ اور بلیک ٹاپ میں نظر آئیں، جو ٹیبل نیپکن سے بہت ملتی تھی۔ یہاں تک کہ ڈریس اور نیپکشنس کا پیٹرن بھی میچ ہورہا تھا۔
نیپکن سے کردیا ملائیکہ کی ڈریس کا موازنہ ملائیکہ، ارحان کو ان کا کیمرہ دکھاتی ہیں، جو انہوں نے پھولوں سے ڈیکوریٹ کیا تھا۔ اس کے بعد ارحان اور ملائیکہ لنچ کرنے کے لیے ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھتے ہیں، اس دوران ملائیکہ کی ماں بھی وہاں پر موجود ہوتی ہیں۔ تبھی ارحان ملائیکہ سے کہتے ہیں، آپ نے ٹیبل نیپکن کی طرح ڈریس کیوں پہنی ہیں۔‘ یہ سن کر سبھی ہنسنے لگتے ہیں۔
ارحان نے اڑایا ماں ملائیکہ کی ڈریس کا مذاق اس کے بعد ارحان ملائیکہ سے کہتے ہیں کہ یہ آپ نے جان بوجھ کر کیا ہے۔ اس کے جواب میں ملائیکہ کہتی ہیں، نہیں یہ بالکل بھی جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے اور میں ایسا کیوں کروں گی۔‘ پھر ارحان کہتے ہیں، آپ جیل کی قیدی کی طرح لگ رہی ہیں۔ ملائیکہ کی ماں کہتی ہیں، ہاں تم صحیح کہہ رہے ہو۔ وہ ایسے ہی کپڑے پہنتے ہیں۔ معلوم ہو کہ ارحان، ملائیکہ اروڑہ کے پہلے شوہر ارباز خان کے بیٹے ہیں۔ ارباز اور ملائیکہ نے کچھ وقت پہلے ہی آپسی اتفاق سے طلاق لے لیا تھا۔ ان دنوں ملائیکہ ، ارجن کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔