ملائیکہ اروڑہ نے اداکاری کو لے کر بوائے فرینڈ ارجن کپور کے بجائے اس شخص سے لی تھی صلاح، جانیے کیا ہے پورا معاملہ
ملائیکہ اروڑہ نے اداکاری کو لے کر بوائے فرینڈ ارجن کپور کے بجائے اس شخص سے لی تھی صلاح، جانیے کیا ہے پورا معاملہ
ملائیکہ فرحان خان کے ساتھ اپنی پرسنل لائف کو لے کر کئی انکشافات کرچکی ہیں۔ وہ ارباز خان کے ساتھ اپنے طلاق کو لے کر بھی بات کرچکی ہیں۔ اب انہوں نے شو میں بتایا کہ فرہاد سامجی نے انہیں ایک رول آفر کیا تھا
انٹرٹنمنٹ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں اپنے شو مووینگ ان ود ملائیکہ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ یہ شو 5 دسمبر سے شروع ہوچکا ہے، جس میں ملائیکہ فرحان خان کے ساتھ اپنی پرسنل لائف کو لے کر کئی انکشافات کرچکی ہیں۔ وہ ارباز خان کے ساتھ اپنے طلاق کو لے کر بھی بات کرچکی ہیں۔ اب انہوں نے شو میں بتایا کہ فرہاد سامجی نے انہیں ایک رول آفر کیا تھا، جس کے لیے انہوں نے بوائے فرینڈ ارجن کپور کو چھوڑ کر کسی اور سے صلاح لی تھی۔
ملائیکہ اروڑہ کو ملا تھا ایسا رول مووینگ ان ود ملائیکہ میں، اداکارہ بتاتی ہیں کہ فرہاد سامجی نے انہیں ایک اسکرپٹ سنائی، جو 100 صفحات پر مشتمل تھی۔ اس میں 90 پیج میں ملائیکہ کے ڈائیلاگس ہیں۔ فرہاد، ملائیکہ سے کہتے ہیں کہ ان کا رول ایک مڈل کلاس لڑکی کا ہے، جو صرف ہندی میں بت کرتی ہے اور وہ اسٹینڈ اپ کامیڈین بننا چاہتی ہے۔ اگر اس کے سامنے کوئی انگلش بولتا ہے، تو وہ بھڑک جاتی ہے۔ لڑکی ایک ٹریڈیشنل فیملی سے آتی ہے، لیکن بہت بڑبولی ہے۔
رول سن کر کنفیوژ ہوئی ملائیکہ اروڑہ فرہاد سامجی سے اپنا رول جاننے کے عبد ملائیکہ اروڑہ کنفیوژ ہوجاتی ہیں کہ انہیں اس پروجیکٹ کے لیے ہاں بولنا چاہیے یا نہیں۔ وہ اپنا فیصلہ بتانے کے لیے کچھ وقت مانگتی ہیں۔ اس کے بعد اس پروجیکٹ کو لے کر اپنی خاص دوست نیہا دھوپیا سے بات کرتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ کیا انہیں یہ رول کرنا چاہیے۔ وہ یہ بھی بتاتی ہے کہ انہوں نے بہن امرتا اروڑہ سے اسے لے کر بات کی ہے تو اس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ رول ٹرائی کرنا چاہیے۔
ملائیکہ نے نہیں لی ارجن کپور کی صلاح ملائیکہ اروڑہ کی یہ بات سن کر نیہا دھوپیا کہتی ہیں کہ وہ امرتا اروڑہ سے مشورہ کیوں لے رہی ہیں۔ وہ 15 سال پہلے فلموں میں کام کرتی تھی۔ اس سے اچھا تو انہیں بوائے فرینڈ ارجن کپور سے ان کی رائے لینی چاہیے، کیونکہ وہ فلموں میں کام کررہے ہیں۔ اس بات چیت کے دوران نیہا، ملائیکہ سے کہتی ہیں کہ انہیں اس رول کے لیے پہلے ایک بار اسٹینڈ اپ کامیڈی میں اپنا ہاتھ آزمانا چاہیے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اگلے ایپی سوڈ میں وہ کیا کہتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔