ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑہ نے گڑی پڑوا پر پہنی انگیجمنٹ رنگ ، کہا : کتنی پیاری ہے یہ انگوٹھی ، تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے منگنی کی انگوٹھی (Engagement Ring) اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرکے سبھی کو چونکا دیا ہے ۔ ان کے شیئر کرتے ہی ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
ملائیکہ اروڑہ نے گڑی پڑوا پر پہنی انگیجمنٹ رنگ ، کہا : کتنی پیاری ہے یہ انگوٹھی ، تصویر وائرل
ملائیکہ اروڑہ نے گڑی پڑوا پر پہنی انگیجمنٹ رنگ ، کہا : کتنی پیاری ہے یہ انگوٹھی ۔ تصویر : Instagram @malaikaaroraofficial

ممبئی : آج ملک بھر میں گڑی پڑوا کا تہوار دھوم دھام سے منایا جارہا ہے ۔ اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے منگنی کی انگوٹھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرکے سبھی کو چونکا دیا ہے ۔ ان کے شیئر کرتے ہی ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ لوگ یہ قیاس آرائی کرنے لگے ہیں کہ کیا ملائیکہ نے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے منگنی تو نہیں کرلی ہے ۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ملائیکہ اروڑہ کے اس انگوٹھی کی تصویر کے پیچھے کی سچائی کیا ہے ۔


سب سے پہلے یہاں یہ واضح کردینا ضروری ہے کہ ملائیکہ کی کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ان کی ارجن کپور سے منگنی ہوگئی ہے ۔ بلکہ یہ تصویر صرف ایک پروموشنل فوٹو ہے ۔ دراصل ملائیکہ نے ایک برانڈ کی تشہیر کیلئے اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے ۔ ملائیکہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا : کتنی پیاری ہے یہ انگوٹھی ، مجھے یہ بہت پسند ہے ۔۔۔۔ خوشی یہاں سے شروع ہوتی ہے !!!۔


(Photo:Instagram @malaikaaroraofficial)
(Photo:Instagram @malaikaaroraofficial)


بتادیں کہ گڑی پڑوا پر ملائیکہ نے اپنی اس تصویر کو شیئر کرکے پہلے تو اپنے فینس کو چونکادیا ، لیکن ان کی پوسٹ پڑھنے کے بعد اس تصویر کی سچائی لوگوں کے سامنے آگئی ۔ غور طلب ہے کہ ملائیکہ اروڑہ آئے دن اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ دونوں اپنے ریلیشن شپ کو لے کر اکثر ہی لائم لائٹ میں بنے رہتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر دونوں ساتھ میں اپنی تصویریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ ملائیکہ اور ارجن کے درمیان کی بانڈنگ بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 13, 2021 09:53 PM IST