ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب ملیشیا میں بھی پدماوت پر پابندی عائد، کہا مجروح ہو سکتے ہیں مسلمانوں کے جذبات

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کافی جدوجہد کے بعد ریلیز ہوئی متنازعہ فلم 'پدماوت' پر اب ملیشیا میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب ملیشیا میں بھی پدماوت پر پابندی عائد، کہا مجروح ہو سکتے ہیں مسلمانوں کے جذبات
یہاں کے نیشنل فلم سینسر شپ بورڈ (ایل پی ایف) نے فلم 'پدماوت' کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کافی جدوجہد کے بعد ریلیز ہوئی متنازعہ فلم 'پدماوت' پر اب ملیشیا میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملائیشیا کے سنیما گھروں میں اب اسے نہیں دکھایا جائے گا۔ یہاں کے نیشنل فلم سینسر شپ بورڈ (ایل پی ایف) نے فلم 'پدماوت' کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔


ویب سائٹ ورائٹی ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایل پی ایف کے صدر محمد جامبیری عبدالعزیز نے کہا کہ فلم کی کہانی اپنے آپ میں تشویش کا ایک بڑا موضوع ہے کیونکہ 'ملائیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔عزيز نے کہا، "فلم کی کہانی اسلام کی حساسيت کو چھوتی ہے، یہ اپنے آپ میں ملیشیا جیسے مسلم اکثریتی ملک ميں ایک بڑی تشويش کی بات ہے۔"


سولہ ویں صدی کے شاعر ملک محمد جائسی کی تخلیق پدماوت پر مبنی اس فلم کی ملک میں راجپوت تنظیم راجپوت کرنی سینا نے تاریخی حقائق سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زبردست مخالفت کی تھی۔ کرنی سینا کے اعتراض کے بعد  یہ فلم تنازعات میں گھر گئی تھی ۔حالانکہ فلم سازوں نے اس دعوی کی بار بار تردید کی تھی کہ فلم میں تاریخی حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ کافی جدو جہد کے بعد فلم 25 جنوری کو ریلیز ہو پائی تھی۔

First published: Jan 30, 2018 11:02 AM IST