’ہیرو کو فلم میں اپنی گرل فرینڈ چاہیے، گنوانے پڑے کئی رول‘، جب ملکہ شیراوت نے کھولا بالی ووڈ کا کالا سچ
’ہیرو کو فلم میں اپنی گرل فرینڈ چاہیے، گنوانے پڑے کئی رول‘، جب ملکہ شیراوت نے کھولا بالی ووڈ کا کالا سچ
ملکہ شیراوت کا ماننا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں جو بھی کام ملا ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں نے جس طرح بالی ووڈ میں کام کیا ہے اس سے بہت خوش ہوں۔
ملکہ شیراوت نے فلم مرڈر میں بولڈ سینس دے کر تہلکہ مچادیا تھا۔ یہ ان کی پہلی فلم تھی، جس میں انہوں نے عمران ہاشمی اور اشمیت پٹیل کے ساتھ کام کیا تھا۔
سال 2004 میں ریلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد بڑے پردے پر ملکہ کا جادو دھیرے دھیرے کم ہونے لگا۔ اب تو وہ بہت کم فلموں میں نظر آتی ہیں۔ کچھ وقت پہلے ملکہ نے بتایا تھاکہ انہیں سمجھوتہ نہ کرنے پر کئی بڑے رول گنوانے پڑ گئے۔ ’سمجھوتہ‘ نہ کرنے کی وجہ سے نہیں ملی فلمیں
بی بی سی ہندی کے ساتھ انٹرویو کے دوران ملکہ شیراوت نے بتایا تھا کہ انہیں کئی فلمیں ملیں، لیکن ہیرو کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ رول ان کے ہاتھ سے نکل گئے۔ انہوں نے کہا، میرا بہت نقصان ہوا ہے۔ ہیرو کو فلم میں اپنی گرل فرینڈ چاہیے، کتنے رول چھوٹ گئے کیونکہ میں نے ہیرو کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ اس کی وجہ سے میں نے کئی رول گنوائے ہیں۔‘
فلم گرو میں کاٹ دیا میرا رول ملکہ شیراوت نے آگے کہا، ’مجھے یاد ہے کہ میرے پاس 65 اسکرپٹ پڑی تھیں، لیکن ان میں سے مجھے ایک بھی رول نہیں ملا کیونکہ ہیرو کو اعتراض تھا۔ سال 2007 میں ریلیز ہوئی گرو میں ملکہ شیراوت مائیا مائیا گانے میں نظر آئی تھیں۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اس میں ان کا مضبوط سپورٹنگ رول تھا، لیکن اسے کاٹ دیا گیا اور صرف ایک گانا ہی فلم میں رکھا گیا۔
اپنے کام سے مطمئن ہیں ملکہ شیراوت تاہم ملکہ شیراوت کا ماننا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں جو بھی کام ملا ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں نے جس طرح بالی ووڈ میں کام کیا ہے اس سے بہت خوش ہوں۔ بتادیں کہ ملکہ شیراوت نے جیکی چین کے ساتھ ہالی ووڈ فلم 'دی میتھ' میں اسکرین شیئر کی ہے۔ اس میں ان کا ایک چھوٹا سا کردار تھا لیکن اپنے کردار سے وہ مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔