اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Mallika Sherawat On Comeback:سات سال بعد واپسی کرنے والی ملیکا شیراوت نے ناقدین کو دیا کرارا جواب

    Mallika Sherawat On Comeback: ملیکا شیراوت کی واپسی والی فلم آر کے آر کے آج 22 جولائی کو ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ ملیکا شیراوت کے علاوہ اس فلم میں رجت کپور، رنویر شوری، کبرا سیٹھ اور منو رشی چڈھا جیسے بالی ووڈ اداکار بھی ہیں۔

    • Share this:
      Mallika Sherawat On Comeback: ہندی سنیما کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ ملیکا شیراوت جلد ہی واپسی کرنے جارہی ہیں۔ دراصل ملیکا فلم RK/RKAY کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیں۔ ایسے میں سات سال تک ایک فلم کرنے پر لوگوں کا نشانہ بننے والی ملیکا نے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

      واپسی پر ملیکا شیراوت نے کیا کہا؟
      غور طلب ہے کہ ملیکا شیراوت آخری بار سال 2015 میں بالی ووڈ فلم 'ڈرٹی پولیٹکس' میں نظر آئی تھیں۔ اب ملیکا شیراوت ہندی فلموں کے مشہور اداکار رجت کپور کی آنے والی فلم آر کے-آر کے کے ذریعے واپسی کرنے جا رہی ہیں۔ حال ہی میں ملیکا شیراوت نے اپنی فلم کی تشہیر کے دوران ایک میڈیا انٹرویو میں کھل کر بات کی۔ ملیکا نے ان ناقدین کو کرارا جواب دیا جو سمجھتے تھے کہ ملیکا کا فلمی کیریئر ختم ہوچکا ہے۔ ملیکا شیراوت کے مطابق ’’لوگ کیا سوچتے ہیں، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ میں نے ہمیشہ زندگی کو اپنی شرائط پر جیا ہے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہیں گے یا سوچیں گے۔ میں اپنی مرضی کی مالک ہوں۔"

      یہ بھی پڑھیں:

      Mika di Vohti:سامنے آیامیکاکی دولہنیاکانام، فائنل ایپی سوڈ میں اس حسینہ کا کریں گے انتخاب

      یہ بھی پڑھیں:
      Kareena Kapoor Khan: تیسری مرتبہ ماں بننے پر آیا کرینہ کپور کا مزیدار بیان

      اس دن ریلیز ہوگی آر کے ۔ آرکے
      دراصل ملیکا شیراوت کی واپسی والی فلم آر کے آر کے آج 22 جولائی کو ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ ملیکا شیراوت کے علاوہ اس فلم میں رجت کپور، رنویر شوری، کبرا سیٹھ اور منو رشی چڈھا جیسے بالی ووڈ اداکار بھی ہیں۔ اس فلم میں ملیکا شیراوت کے کردار کا نام گلابو اور نیہا دکھایا گیا ہے۔ ایسے میں RK-RKAY ملیکا شیراوت کے مداحوں کے لیے ان کی واپسی کی خوشخبری لے کر آئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: