اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’پٹھان‘ کی ریلیز کو لے کر پرجوش ہیں مالویکا موہنن، کہا-شاہ رخ میرے پسندیدہ ہیں

    ’پٹھان‘ کی ریلیز کو لے کر پرجوش ہیں مالیوکا موہنن، کہا-شاہ رخ میرے پسندیدہ ہیں

    ’پٹھان‘ کی ریلیز کو لے کر پرجوش ہیں مالیوکا موہنن، کہا-شاہ رخ میرے پسندیدہ ہیں

    مالویکا ایک ساتھ کئی فلم انڈسٹریز میں کام کرتی ہیں، وہ فی الحال ملیالم، تمل، تلگو اور ہندی میں کام کررہی ہیں اور سبھی زبانوں میں ان کے پاس کئی پروجیکٹ ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      مالویکا موہنن اپنی ملیالم فلم ’کریسٹی‘ کے ریلیز ہونے کو لے کر پرجوش ہیں، لیکن وہ ایک اور فلم کو لے کر بھی پرجوش ہیں۔ جی ہاں، وہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

      مالویکا موہنن نے بتایا کہ ’میںپٹھان کے ریلیز ہونے کا انتظار نہیں کرسکتی۔ شاہ رخ خان کو اسکرین پر دیکھے چار سال ہوگئے ہیں، اس لیے ہاں، میں یقینی طور سے فلم دیکھنے کا انتظار کررہی ہوں۔‘ مالویکا نے کہا، کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان وہ اسٹار ہیں جن کی میں سب سے بڑی فین ہوں؟ وہ کنگ خان ہیں۔ میں ان کی فلموں کو مس نہیں کرتی ہوں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Yash Raj Films (@yrf)





      مالویکا ایک ساتھ کئی فلم انڈسٹریز میں کام کرتی ہیں، وہ فی الحال ملیالم، تمل، تلگو اور ہندی میں کام کررہی ہیں اور سبھی زبانوں میں ان کے پاس کئی پروجیکٹ ہیں۔ تمل میں، ان کے پاس پا رنجیتھ کی ’تھنگالن‘ ہے، جب کہ تلگو میں انہوں نے مبینہ طور پر ڈائریکٹر ماروتی کے ساتھ پربھاس کی فلم سائن کی ہے، حالانکہ کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      پٹھان کو مل رہا ہے زبردست رسپانس
      پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اسٹا رہیں، سدھارتھ آنند کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی اور یش راج فلم کی جانب سے بینک رول کیا گیا ہے۔ شاہ رخ کو فلم میں را ایجنٹ پٹھان کے طور پر دیکھایا گیا ہے اور جان ابراہم ویلن کے رول میں ہیں۔ پٹھان کا میوزک وشال شیکھر کا ہے ۔ مبینہ طور پر یہ فلم یش راج فلمس کی جاسوسی دنیا کی چوتھی سیریز ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: