உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کی اس ادا پر فدا ہیں مالویکا راج، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کیا تھا ساتھ میں کام

    شاہ رخ خان کی اس ادا پر فدا ہیں مالویکا راج، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کیا تھا ساتھ میں کام

    شاہ رخ خان کی اس ادا پر فدا ہیں مالویکا راج، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کیا تھا ساتھ میں کام

    مالویکا راج (Malvika Raaj) نے فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم‘ (Kabhi Khushi Kabhie Gham) میں کم عمر کرینہ کپور (Kareena Kapoor) کا رول نبھایا تھا۔ وہ جی 5 کی فلم ’اسکواڈ‘ میں لیڈ رول نبھا رہی ہیں۔ مالویکا نے شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ساتھ سیٹ پر اپنی شاندار یادوں کے بارے میں بھی بتایا۔

    • Share this:
      مالویکا راج (Malvika Raaj) نے فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم‘ (Kabhi Khushi Kabhie Gham) میں کم عمر کرینہ کپور (Kareena Kapoor) کا رول نبھایا تھا۔ وہ جی 5 کی فلم ’اسکواڈ‘ میں لیڈ رول نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں فلم کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ نے فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی شوٹنگ کے دنوں کو بھی یاد کیا۔ مالویکا نے شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ساتھ سیٹ پر اپنی شاندار یادوں کے بارے میں بھی بتایا۔

      مالویکا ہمیشہ اداکاری میں جانے کے بارے میں سوچتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی تو وہ اس دنیا سے کافی اداکارہ ہوگئی تھیں۔ وہ ہندوستان ٹائمس کو دیئے انٹرویو میں کہتی ہیں، ’مجھے فیشن انڈسٹری میں اتنا مزہ آیا کہ میں اس سے پوری طرح متاثر ہوگئی۔ جب مجھے ’اسکواڈ‘ کا آفر ملا تو میں ایکسائیٹیڈ تھی، لیکن جب مجھے بتایا گیا کہ یہ ایک ایکشن فلم ہے، تو میں نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا، کیونکہ یہ ایسا کچھ ہے، جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ ایکشن کچھ ایسا ہے جو میرے لئے نیا تھا‘۔

      مالویکا کا ایک کامن فرینڈ تھا، جس نے ’اسکواڈ‘ کے ڈائریکٹر نیلیش سہائے کو ان کے نام کی سفارش کی تھی۔ وہ کہتی ہیں، ’نیلیش اور میرا ایک کامن فیملی فرینڈ ہے، جب وہ اپنی فلم کے لئے ایک اداکارہ کی تلاش کر رہے تھے، تو انہوں میرے نام کی سفارش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر میری تصاویر دیکھیں، انہوں نے میرے والد کو فون کیا۔ میں نے اس کے لئے آڈیشن بھی دیا اور مجھے یہ فلم مل گئی‘۔

      مالویکا کو فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں نبھائے رول کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس فلم کے شوٹ سے جڑی یادیں بھی شیئر کیں۔ وہ کہتی ہیں، ’میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ شاہ رخ خان، کاجول، امیتابھ بچن جیسے اداکار کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا کتنی خاص بات تھی۔  میں نے اسے نارمل طریقے سے لیا‘۔ وہ مزید کہتی ہیں، ’ایسا اس لئے ہے کیونکہ انہوں نے مجھے ایسا محسوس کرایا۔ میں نے اس فلم سے زمین سے جڑے رہنا اور شائستہ ہونا سیکھا، جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ ان کا بہت پازیٹیو رویہ تھا کہ سیٹ پر کوئی بھی چھوٹا نہیں ہوگا، ہر کوئی برابر ہوتا ہے‘۔

      مالویکا نے خاص طور پر شاہ رخ خان کی تعریف کی۔ وہ کہتی ہیں، ’مجھے یاد ہے کہ ایک بار ہم سب سیٹ پر لنچ کے لئے بیٹھے تھے اور شاہ رخ سر بھی وہیں بیٹھے تھے۔ میں اندر آئی تو انہوں نے واقعی میں اپنا کھانا چھوڑ دیا اور مجھ سے ملنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ مجھے ان کے اس انداز نے یقیناً چھولیا۔ لوگ عام طور پر ایسا نہیں کرتے ہیں۔ شاہ رخ سر، بہت ہی نایاب اور شائستہ ہیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: