உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنی ایک ادا سے فینس کے دلوں پر بجلیاں گراتی تھیں Mamta Kulkarni، اب پہچاننا ہوا مشکل

    90کی بولڈ ایکٹریس ممتا کلکرنی اب بدل چکی ہیں اتنی!

    90کی بولڈ ایکٹریس ممتا کلکرنی اب بدل چکی ہیں اتنی!

    Mamta Kulkarni Latest Photos: نوے کی دہائی میں اپنی اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی ممتا کلکرنی نے اپنے فلمی کیریئر میں سیف علی خان سے لے کر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اکشے کمار تک کئی بڑے سوپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔

    • Share this:
      Mamta Kulkarni Latest Photos:نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکاراوں کی جب جب بات ہوتی ہے تب تب لوگوں کی زباں پر ممتا کلکرنی کا نام یقینی طور پر ہوتا ہے۔ سال 1992 میں میرا دل تیرے لیے سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ممتا کلکرنی اپنے وقت کی بولڈ اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ اپنی معصومیت اور خوبصورتی کی وجہ سے ممتا کلکرنی نے 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی ٹاپ موسٹ اداکارہ میں اپنی جگہ بنائی۔ مداح ان کی ایک ادا پر جان دے دیتے تھے لیکن 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کبھی تم کبھی ہم' کے بعد بالی ووڈ سے وہ اچانک غائب ہو گئیں اور اب ممتا کلکرنی اتنی بدل چکی ہیں کہ آپ کے لیے انہیں پہچاننا کافی مشکل ہو سکتا ہے۔



      اب پوری طرح بدل چکی ہیں ممتا کلکرنی
      کئی سالوں تک بالی ووڈ سے غائب رہنے والی ممتا کلکرنی کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تھیں جن میں اداکارہ کا روپ بالکل بدلا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ لوگوں کے لیے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو پہچاننا کافی مشکل تھا۔ کئی رپورٹس میں کہا گیا کہ ممتا کلکرنی نے اپنا کریئر چھوڑ کر ڈرگ مافیا وکی گوسوامی سے شادی کر کے ملک چھوڑ دیا ہے۔ تاہم اب ایک بار پھر ممتا کلکرنی سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک کے بعد ایک تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔



      سفید لباس میں شیئر کی تصویر
      حال ہی میں ممتا کلکرنی کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور گلے میں ہار پہنا ہوا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے گہرے گلابی رنگ کی لپ اسٹک بھی لگا رکھی ہے۔ ان تصاویر میں اداکارہ کا بدلہ بدلہ روپ نظر آرہا ہے، حالانکہ ان کے مداحوں کی محبت میں ان کے لیے ذرا بھی کمی نہیں آئی۔ ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ میری آل ٹائم فیورٹ اداکارہ ہیں'۔ ایک اور صارف نے لکھا، 'بالی ووڈ میں آپ سے زیادہ خوبصورت کوئی اداکارہ نہیں'۔ ایک اور صارف نے لکھا، 'آپ یوگنی کو چھوڑکر ایک بار پھر فلموں میں اداکاری کرکے اپنے چاہنے والوں کو انٹرٹین کریں'۔



      یہ بھی پڑھیں:
      شادی کی رپورٹس پرSonakshi Sinhaنے توڑی خاموشی،شاہ رُخ خان کے ڈائیلاگ کے ساتھ کہی یہ بات

      یہ بھی پڑھیں:
      Divya Khosla Kumar Bold Photos:دیویہ کی بولڈنیس کے آگے فیل ہیں نورا فتیحی اوردیشاپٹانی

      اس فلم میں کیا تھا آخری مرتبہ کام
      90 کی دہائی میں اپنی اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی ممتا کلکرنی نے اپنے فلمی کیریئر میں سیف علی خان سے لے کر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اکشے کمار تک کئی بڑے سوپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ اداکارہ نے آخری بار بنگلہ دیشی فلم 'شیش بونگسودھر' میں کام کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: