Bigg Boss 16:ایک سیزن کے لیے اتنے روپے فیس وصول کرتے ہیں بگ باس، جان کر ہوجائیں گے حیران
Bigg Boss 16:ایک سیزن کے لیے اتنے روپے فیس وصول کرتے ہیں بگ باس، جان کر ہوجائیں گے حیران
بگ باس کا 16واں سیزن یکم اکتوبر 2022 سے شروع ہوچکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ، اس مرتبہ بگ باس کھلاڑیوں کے تئیں کافی سخت رویہ رکھے ہوئے ہیں اور ان کی غلطیوں پر انہیں فوری سزا بھی د یتے ہیں۔ بگ باس کی نظریں سبھی کھلاڑیوں پر 24 گھنٹے ہیں۔
بگ باس چاہتے ہیں۔۔۔ اس آواز سے تو آپ بالکل واقف ہوں گے۔ یہ وہی آواز ہے، جس سے سلمان خان کے پاپولر شو بگ باس کے گھر میں بند کھلاڑی کانپتے ہیں اور ہر حکم بجالاتے ہیں۔ بھلے ہی سلمان خان اسے ہوسٹ کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں بگ باس کے ہر فیصلے کا احترام کیا جاتا ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے ہیں کہ بگ باس کی آواز نکالنے والے یہ شخص کون ہیں تو کوئی بات نہیں، کیونکہ آج ہم آپ کو اصلی بگ باس سے بھی روبرو کرائیں گے ساتھ ہی ان کی تنخواہ کے بارے میں بھی بتائیں گے۔
کون ہیں اصلی بگ باس؟ بگ باس کے گھر میں جس کی دم دار آواز سے پورے گھر والے ڈرتے ہیں اور ان کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، وہ اتل کپور کی ہے۔ اتل پیشہ سے ایک وائس اوور آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے کئی غیر ملکی اور ہندی فلموں کو اپنی آواز دی ہے۔ وہ سال 2006 سے بگ باس سے جڑے ہیں۔ انہوں نے آئرن مین کی تینوں سیریز اور ایوینجرس جیسی فلموں میں اپنی آواز دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کچھ کارٹون شوز میں بھی اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔ بھلے ہی ان کا چہرہ پاپولر نہیں ہے، لیکن ان کی آواز سے ہر کوئی واقف ہے۔
اصلی بگ باس کی سیلری جب بھی بگ باس کی شروعات ہوتی ہے، سلمان خان اور متعلقہ کھلاڑیوں کی فیس کی قیاس آرائیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ آپ یہ تو جانتے ہی ہیں کہ بگ باس کو ہوسٹ کرنے کے لئے سلمان خان کتنی بڑی رقم چارج کرتے ہیں، لیکن شائد ہی آپ کو پتہ ہو کہ بگ باس کو آواز دینے والے اتل کپور کی بھی سیلری کچھ کم نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ ہر سیزن کے لئے قریب 50 لاکھ روپے چارج کرتے ہیں۔
بگ باس 16 میں کھلاڑیوں کے ساتھ سختی بگ باس کا 16واں سیزن یکم اکتوبر 2022 سے شروع ہوچکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ، اس مرتبہ بگ باس کھلاڑیوں کے تئیں کافی سخت رویہ رکھے ہوئے ہیں اور ان کی غلطیوں پر انہیں فوری سزا بھی د یتے ہیں۔ بگ باس کی نظریں سبھی کھلاڑیوں پر 24 گھنٹے ہیں۔ ایسے میں کوئی بھی کھلاڑی جب غلطی کرتا ہے تو بگ باس فوری انہیں سزا دیتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔