உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مندنا کریمی سے لے کر عرفی جاوید تک۔۔۔ ساجد خان کے خلاف ان ستاروں کا پھوٹا غصہ، دیکھیں کس نے کیا کہا

    سونا مہاپاترا سے لے کر عرفی جاوید تک۔۔۔ ساجد خان کے خلاف ان ستاروں کا پھوٹا غصہ، دیکھیں کس نے کیا کہا

    سونا مہاپاترا سے لے کر عرفی جاوید تک۔۔۔ ساجد خان کے خلاف ان ستاروں کا پھوٹا غصہ، دیکھیں کس نے کیا کہا

    شرلین نے ٹوئٹ کیا۔ ’اگر ساجد نے سلمان خان سر کے قریبی یا ان کی جان پہچان کی کسی لڑکی کو مولیسٹ کیا ہوتا تو کیا وہ انہیں تب بھی بگ باس کے گھر کے اندر جانے کی اجازت دیتے؟

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      فلم ڈائریکٹر ساجد خان ان دنوں ٹی وی کے سوپر ہٹ شو بگ باس سیزن 16 میں نظر اارہے ہیں۔ ساجد طویل عرصے سے فلموں اور میڈیا سے دور تھے۔ سال 2018 میں ساجد خان پر می ٹو آندولن کے تحت جنسی ہراسانی کے الزام لگے تھے تب سے ساجد خان قریب چار سال گھر بیٹھ کر گزارے ہیں۔ اب ساجد نے سلمان خان کے شو سے چھوٹے پردے پر واپسی کی ہے۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر ساجد کے خلاف ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ عام عوام سمیت فلم انڈسٹری کے ستارے بھی ساجد کے خلاف جم کر زہر اگل رہے ہیں۔

      ٹوئٹر پر ٹرول ہورہے ہیں ساجد خان
      ساجد کو ٹوئٹر پر ٹرول کیا جارہا ہے، اتنا ہی نہیں ساجد کو سپورٹ کرنے والے ایکٹرس کو بھی لوگوں سے کھری کھوٹی سننی پڑرہی ہے۔ اس درمیان بہت سیلبس نے ساجد کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔

      سونا مہاپاترا کا پھوٹا غصہ
      بالی ووڈ سنگر سونا مہاپاترا نے حال ہی میں ساجد خان کے بگ باس میں نظر آنے پر غصہ ظاہر کیا تھا۔ اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا، بھارت, نوراتری # درگاپوجا # اور ناریتوا# کا جشن منارہا ہے۔ دوسری جانب چھوٹے پردے پر سیریل جنسی ہراسانی کے مجرمین کو اسٹیج دینے والے ہندوستانی ٹی وی چینلوں کی جانب سے MeTo# آندولن میں خواتین کی آواز کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سیریل مجرمین میں ساجد خان، انو ملک، وکاس بہل، سوہیل سیٹھ، کیلاش کھیر کے نام لکھے ہیں۔

      سوشل میڈیا اسٹار جینس سیکیورا نے بھی ساجد خان کے خلاف ان کی حرکتوں کو بیان کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔


      بگ باس او ٹی ٹی میں نظر آچکی عرفی جاوید نے ’می ٹو‘ کے ملزم ساجد خان کے بگ باس 16 میں شامل ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اداکارہ نے چینل اور پروڈیوسرس کی جنسی ہراسانی کے ملزمین کی حمایت کرنے کی مذمت کی۔ عرفی نے سوشل میڈیا پر لمبا پوسٹ شیئر کر کے ساجد کے بگ باس میں آنے کو شرمناک بتایا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by SONA (@sonamohapatra)





      مندنا کریمی نے چھوڑا بالی ووڈ
      بالی ووڈ اداکارہ مندنا کریمی نے ساجد خان کے بگ باس شو میں کنٹیسٹنٹ بننے کے بعد فلم انڈسٹری ہی چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ پر دُکھ کا اظہار کیا۔ مندنا کریمی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں خواتین کے لئے کوئی احترام نہیں ہے، جہاں می ٹو کے ملزم اور بدنام فلم پروڈیسر ساجد خان کا چھوٹے پردے کے ایک اسٹیج پر نعروں کے ساتھ استقبال کیا جاتا ہے۔ کئی خواتین نے ساجد پر ہراسانی کرنے کے الزام لگائے تھے اور مندنا کریمی بھی ان میں سے ایک تھیں۔


      یہ بھی پڑھیں:
      فریڈم فائٹربن کرOTTپرسارہ علی خان مچائیں گی دھمال،ورون دھون نے انوکھے انداز میں کیا اعلان

      یہ بھی پڑھیں:
      پویترا پونیا-اعجاز خان نے کرلی منگنی، انگیجمنٹ رِنگ فلانٹ کرتی نظرآئی اداکارہ

      سلمان پر بھڑکی شرلین چوپڑا
      ساجد خان کے بگ باس میں آنے پر اداکارہ شرلین چوپڑا نے ٹوئٹ کر کے سلمان خان کے اس فیصلے پر سوال کھڑے کیے۔ شرلین نے ٹوئٹ کیا۔ ’اگر ساجد نے سلمان خان سر کے قریبی یا ان کی جان پہچان کی کسی لڑکی کو مولیسٹ کیا ہوتا تو کیا وہ انہیں تب بھی بگ باس کے گھر کے اندر جانے کی اجازت دیتے؟ ان لڑکیوں کا کیا؟ جنہوں نے یہ درد جھیلا ہے، ساجد کے ساتھ جو ان کا شاکنگ تجربہ رہا؟
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: