ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

 بالی ووڈ کو لگا بڑا صدمہ، اس مشہور اداکارہ کے شوہر فلم ساز راج کوشل کی ہوئی موت

49 سال کے راج ایک فلم ساز تھے سامنے آ رہی جانکاری کے مطابق راج کوشل کی موت بدھ کی صبح 4.30 ہوئی۔ راج کوشل کی موت پر بالی ووڈ کی تمام ہستیوں ن ےدکھ کا اظہار کیا ہے۔ مندرا بیدی اور راج کوشل کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

  • Share this:

مندرا بیدی  (Mandira Bedi) کے شوہر راج کوشل (Raj Kaushal Passes Away)  کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ راج نے اداکار کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ 49 سال کے راج ایک فلم ساز تھے سامنے آ رہی جانکاری کے مطابق راج کوشل کی موت بدھ کی صبح 4.30 ہوئی۔ راج کوشل کی موت پر بالی ووڈ کی تمام ہستیوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مندرا بیدی اور راج کوشل کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

اس بات کی جانکاری سلیبریٹی فوٹو گرافر وائرل بھیانہ نے انسٹاگرام پر دی۔ انہوں نے راج کوشل (Raj Kaushal Passes Away)  کے کنبے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ہم سبھی ایک دم صدمے میں ہیں کہ مندرا بیدی کے شوہر اور ایڈ فلم میکر راج کوشل کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔

raj kaushal, MANDIRA BEDI
راج کوشل (Raj Kaushal Passes Away) کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

مندرا بیدی اور راج کوشل نے 14 فروری 1999  میں شادی کر لی تھی۔ مندرا اور راج کوشل کی پہلی ملاقات 1966  میں مکل آنند کے گھر پر ہوئی تھی۔ مندرا وہاں آڈیشن دینے پہنچی تھیں اور راج، مکل آنند کے اسسٹینٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہیں سے دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور ان کے پیار کی شروعاے ہوئی۔ راج نے اپنے کریئر میں تین فلموں  پیات میں کبھی۔کبھی، شادی کا لڈو اور اینتھنی کون ہے کو ڈائریکٹ کیا تھا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 30, 2021 10:59 AM IST