உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر کی موت کے اتنے دن بعد پہلی بار ممبئی کی سڑکوں پر نظر آئیں مندرا بیدی، چہرے پر نظر آیا ٖغم

    مندرا بیدی کی یہ ویڈیو مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ مندرا شوہر کی موت کے بعد پہلی بار ممبئی کی سڑکوں پر مارننگ واک کرتے ہوئے اسپاٹ کی گئیں۔

    مندرا بیدی کی یہ ویڈیو مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ مندرا شوہر کی موت کے بعد پہلی بار ممبئی کی سڑکوں پر مارننگ واک کرتے ہوئے اسپاٹ کی گئیں۔

    • Share this:
    بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ منڈیرا بیدی ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گذر رہی ہیں۔ ان کے شوہر اور فلم ساز راج کوشل کا 30 جون کو انتقال ہوگیا۔ 49 سالہ راج کو دل کا دورہ پڑا اور اپنے چھوٹے پیارے سی فیملی کو ہمیشہ کے لئے روتے ہوئے چھوڑ گئے۔ اس فیملی  میں اہلیہ مندرا اور ان کے دو بچے ، بیٹے ویر اور بیٹی کا نام تارا ہے۔ مندیرا نہ صرف اپنے شوہر کی آخری رسومات میں شریک ہوئی بلکہ انہوں نے آخری سفر کی تمام رسوم بھی اداکیں ،جس کے لئے انہیں ٹرول بھی کیا گیا۔ راج کے چلے جانے کے 11 دن بعد ، آج مندرا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    مندرا بیدی کی یہ ویڈیو مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ مندرا شوہر کی موت کے بعد پہلی بار ممبئی کی سڑکوں پر مارننگ واک کرتے ہوئے اسپاٹ کی گئیں۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






    اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ مندرا بیدی کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں جبکہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو یہ بیان دے رہے ہیں کہ اس وقت مندررا کو کچھ سکون کی ضرورت ہے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے

    مندرا بیدی (Mandira Bedi) کے شوہر راج کوشل (Raj Kaushal) کا بدھ کے روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ہے۔ راج کوشل کے دنیا سے جانے کے بعد سے نہ صرف ان کی فیملی بلکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی صدمے میں ہے۔ وہیں مندرا نے شوہر کی موت کے پانچ دن بعد اب کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

    مندرا بید نے ان تصویروں کے ساتھ کچھ لکھا تو نہیں لیکن ایک ٹوٹے دل والا اموجی بنایا ہے۔ جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شوہر کی موت سے مندرا بیحد ٹوٹ گئی ہیں۔  بتادیں کہ مندرا بیدی نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سے ڈی پی بھی ہٹا دی ہے اس کی جگہ انہوں نے بلیک اسکرین لگا دی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: