ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لوگوں کو جذباتی کر رہا ہے مندرا بیدی کا پوسٹ، کہا- ’میں اہل ہوں... میں مضبوط ہوں‘

اسی سال 30 جون کو ہوئے راج کوشل کے انتقال کے بعد سے ہی مندرا بیدی (Mandira Bedi) بہت مشکل سے خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسا ان کے انسٹا گرام پوسٹ سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے۔

  • Share this:
لوگوں کو جذباتی کر رہا ہے مندرا بیدی کا پوسٹ، کہا- ’میں اہل ہوں... میں مضبوط ہوں‘
اسی سال 30 جون کو ہوئے راج کوشل کے انتقال کے بعد سے ہی مندرا بیدی (Mandira Bedi) بہت مشکل سے خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسا ان کے انسٹا گرام پوسٹ سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے۔

نئی دہلی: چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی مشہور اداکارہ مندرا بیدی (Mandira Bedi) ان دنوں اپنی زندگی کے سب سے برے دور سے گزر رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کے شوہر اور فلم پروڈیوسر راج کوشل (Raj Kaushal) کا انتقال ہوگیا تھا۔ 30 جون کو ہوئے راج کوشل کے انتقال کے بعد سے ہی مندرا بیدی بہت مشکل سے خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسا ان کے انسٹا گرام پوسٹ سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے۔


حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر فیملی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دل چھونے والا کیپشن دیا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں اپنی فیملی کے تئیں شکرگزار ہوں۔ آپ کو ڈھیر سارا پیار، حمایت اور دعا کے لئے شکریہ اور محبت، شکریہ‘۔ اب انہوں نے ایک اور پوسٹ کیا ہے، جس سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنے حوصلے کو کافی بڑھایا ہے۔


Instagram @mandirabedi
Instagram @mandirabedi


مندرا بیدی نے اپنے اس پوسٹ میں لکھا ہے، ’میں اہل ہوں، طاقتور ہوں، مجھے پیار ہے، میں مضبوط ہوں‘۔ 7 گھنٹے پہلے شیئر کئے گئے اس پوسٹ کو اب تک 50 ہزار لوگوں نے لائک کیا ہے اور مندرا بیدی کے مداح بھی مسلسل اس پوسٹ پر کمنٹ کرکے ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ مندرا بیدی ناموافق حالات میں ہمت دکھانے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اپنے شوہر کی بے وقت موت کے کچھ دن بعد انہوں نے قابل تعریف ہمت اور حوصلے کا ثبوت دیا۔ وہ اپنے شوہر کے آخری سفر میں شامل ہوئیں اور انہوں نے خود ہی آخری رسوم کی سبھی رسومات کو نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ مندرا بیدی نے سال 1999 میں فلم میکر راج کوشل سے شادی کی تھی۔ راج کوشل اور مندرا بیدی کے دو بچے ہیں- بیٹے کا نام ویر اور بیٹی کا نام تارا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 26, 2021 11:59 PM IST