مندیرا بیدی کا انکشاف، Short Hair کی وجہ سے آنے لگے تھے نیگیٹیو رول کے آفر
مندیرا بیدی نے اپنے شارٹ ہئیر کو لے کر کیا یہ انکشاف۔
مندرا نے کہا، ’چھوٹے بال بھی مجھے ڈیفائن کرتے ہیں اور جب سے میں نے اپنے بال کٹوائے ہیں، مجھے جس قسم کے کردار ملے ہیں وہ دقیانوسی تصورات کے خلاف ہیں۔ مجھے کم از کم 10 پولیس والے کردار دیے گئے ہیں اور 5-6 منفی کرداروں کی پیشکش ہوئی ہے۔
ممبئی: اداکارہ مندیرا بیدی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے چھوٹے بالوں کے بارے میں انکشاف کیا اور کہا کہ ان کے چھوٹے بالوں کی وجہ سے انہیں 10 پولیس اور 5-6 منفی کرداروں کی پیشکش ہوئی تھی۔ مندیرا نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے بال کٹوانے سے انڈسٹری میں ان کے لیے کتنی تبدیلی آئے گی۔ اس کے ساتھ مندیرا نے یہ بھی بتایا کہ اب انہیں ’مضبوط ماڈرن عورت‘ کا کردار ملنا شروع ہو گیا ہے۔
مندیرا نے شیئر کیا اپنے ہیئرکٹ کا قصہ
مندیرا نے کہا، ’جب میں نے اپنے بال کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا، تو جس نے بال کٹوائے، اس نے مجھ سے پوچھا، ’کیا آپ کو اس کے بارے میں یقین ہے؟‘ میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کہ میں اپنے لمبے بالوں کو سیدھا کرنے، کرلنگ جیسی چیزوں کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ اس لیے جب اس نے پوچھا کہ کیا آپ کو یقین ہے تو میں نے کہا ’ہاں اور بال بہرحال بڑھیں گے‘۔ مندیرا نے کہا کہ پچھلے 12 سالوں سے میرے بال شارٹ ہیں اور اسے بہت وقت ہوگیا ہے۔
مندیرا کو 5-6 نیگیٹیو رول آفر
مندرا نے مزید کہا، ’چھوٹے بال بھی مجھے ڈیفائن کرتے ہیں اور جب سے میں نے اپنے بال کٹوائے ہیں، مجھے جس قسم کے کردار ملے ہیں وہ دقیانوسی تصورات کے خلاف ہیں۔ مجھے کم از کم 10 پولیس والے کردار دیے گئے ہیں اور 5-6 منفی کرداروں کی پیشکش ہوئی ہے۔ مجھے ایک مضبوط ماڈرن عورت کا کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کیا ہے، اس لیے چھوٹے بالوں کا مطلب بہت ہے۔ مجھے چھوٹے بال بہت پسند ہیں اور جب تک میں چاہوں گی اس ہیئر کٹ کو رکھوں گی اور اگر مجھے کوئی ایسی چیز ملی جو لمبے بالوں کا مطالبہ کرتی ہے تو میں اس کے بارے میں سوچوں گی۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔