உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    والد منصور علی خان کی قبر پر پہنچیں سوہا علی خان، ماں شرمیلا ٹیگور اور بیٹی کے ساتھ پڑھی نماز اور مانگی دعا

    سوہا علی خان نے اپنی بیٹی عنایہ (Soha Ali Khan Daughter) اور ماں شرمیلا تیگور کے ساتھ والد منصور علی خان کی قبر پر نماز پڑھی اور مرحوم منصور علی خان پٹودی کو یاد کیا۔

    سوہا علی خان نے اپنی بیٹی عنایہ (Soha Ali Khan Daughter) اور ماں شرمیلا تیگور کے ساتھ والد منصور علی خان کی قبر پر نماز پڑھی اور مرحوم منصور علی خان پٹودی کو یاد کیا۔

    سوہا علی خان نے اپنی بیٹی عنایہ (Soha Ali Khan Daughter) اور ماں شرمیلا تیگور کے ساتھ والد منصور علی خان کی قبر پر نماز پڑھی اور مرحوم منصور علی خان پٹودی کو یاد کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان (Soha Ali Khan Instagram) نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنے والد منصور علی خان کی قبر پر دعا کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی عنایہ نومی اور والدہ شرمیلا ٹیگور بھی ہیں۔ ہندستان کے عظیم کرکٹر منصور علی خان پٹودی (Mansoor Ali Khan Pataudi Death Anniversary) آج سے 10 سال قبل 22 ستمبر 2011 کو انتقال کر گئے تھے۔ منصور علی خان کو 'ٹائیگر پٹودی' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سوہا علی خان اپنے والد کو 10ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماں شرمیلا ٹیگور کے ساتھ پٹودی گاؤں پہنچی تھیں۔

      سوہا علی خان نے اپنی بیٹی عنایہ (Soha Ali Khan Daughter) اور ماں شرمیلا ٹیگور  Sharmila Tagore کے ساتھ والد منصور علی خان کی قبر پر نماز پڑھی اور مرحوم منصور علی خان پٹودی کو یاد کیا۔

      Soha Ali Khan


      سوہا نے اس دوران سفید شلوار سوٹ پہنا ہوا ہے۔ ساتھ ہی عنایہ نے ہلکے پیلے رنگ کا فراک پہنا ہوا ہے جبکہ شرمیلا ٹیگور پرنٹڈ آؤٹ فٹ پر سفید دوپٹہ پہنے قبر کے قریب کھڑی نظر آئیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سوہا نے لکھا ، "آپ کبھی نہیں مر سکتے جب تک آپ کو یاد کرنا نہیں بھول جاتے ۔" انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان میموری اور 10 سال لکھا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Soha (@sakpataudi)






      اس سے قبل  والد کی برسی پر  سوہا علی خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر دو ویڈیوز اور ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں ان کے والد کے فوٹو فریم تھے۔ اس ویڈیو میں منصور علی خان پٹودی کی بچپن سے لے کر آخری وقت تک کی تصاویر ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Saba (@sabapataudi)





      ان تصویروں پر پھول ہیں اور موم بتی جل رہی ہے۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بیگم اختر کا درد بھرا گانا چل رہا ہے۔ ساتھ ہی ایک تصویر میں سوہا اپنی بیٹی کو  گود میں لئے بیٹھی ہوئی ہیں اور ایک میز پر  ان کے والد کی تمام تصاویر رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس کے ٹیکس میں 'ابا 05.01.1941 - 22.09.2011'   لکھا ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: