உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افسوسناک: اداکار آشوتوش بھاکرے نے گھر میں پھانسی لگا کر کی خودکشی، چھوٹی سی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

    افسوسناک: اداکار آشوتوش بھاکرے نے گھر میں پھانسی لگا کر کی خودکشی

    افسوسناک: اداکار آشوتوش بھاکرے نے گھر میں پھانسی لگا کر کی خودکشی

    اداکار کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد پورا مراٹھی سنیما صدمے میں ہے۔

    • Share this:
      ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے غم سے لوگ ابھی ابھرے بھی نہیں تھے کہ ایک بار پھر سنیما شائقین کے لئے افسوسناک خبر سامنے آ رہی ہے۔خبر ہے کہ مراٹھی سنیما (Marathi Cinema) کے معروف اداکار آشوتوش بھاکرے (Aashutosh Bhakre) نے خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کر لی ہے۔ وہ 32 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد پورا مراٹھی سنیما صدمے میں ہے۔ وہ مراٹھی اداکارہ میوری دیشمکھ (Mayuri Deshmukh) کے شوہر تھے۔ اطلاع کے مطابق، انہوں نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں واقع اپنے گھر پر 29 جولائی کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ کن وجوہات سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Aashutosh Bhakre (@aashutoshbhakre) on





      اداکار آشوتوش بھاکرے کو ان کی فلم  'Bhakar' اور 'Ichar Tharla Pakka' کے لئے جانا جاتا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، معاملہ 29 جولائی کی دوپہر تقریبا 1.30 بجے کا ہے۔



       




      View this post on Instagram




       

      #firstdiwali #love #togetherness❤ #baykomazinavsachi #hometown happy diwali guys .....✨💥


      A post shared by Aashutosh Bhakre (@aashutoshbhakre) on





      پولیس نے فی الحال معاملے میں حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی ہے۔ پولیس نے آشوتوش کے والد کا بیان درج کر لیا ہے اور جو کچھ بھی ہوا اس کے لئے انہوں نے کسی کو مجرم نہیں ٹھہرایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فی الحال گھر کے دیگر ارکان سے ابھی بات نہیں ہو پائی ہے، کیونکہ وہ ابھی گہرے دکھ میں ہیں۔

      آشوتوش نے 2016 میں اداکارہ میوری دیشمکھ سے شادی کی تھی۔ فی الحال لاک ڈاون کے سبب دونوں ناندیڑ واقع اپنے گھر پر رہ رہے تھے۔ آشوتوش اور میوری کے قریبی لوگوں نے کہا ہے کہ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا۔ اس کے باوجود آشوتوش نے خودکشی کیوں کی، اس کے پیچھے راز بنا ہوا ہے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: