نئی دہلی۔ اداکارہ ملیکا شیراوت نے 39 سال کی عمر میں شادی کر لی ہے۔ خبر ہے کہ ملیکا نے پیرس میں اپنے بوائے فرینڈ سائرل آکجنفنس سے 2 دن پہلے شادی کی ہے۔ تاہم ملیکا نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس شادی کا اعلان نہیں کیا۔
سائرل پیرس میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے ملیکا کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ غور طلب ہے کہ ملیکا نے کچھ دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر سائرل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔
خبروں کی مانیں تو ملیکا جلد ہی اس شادی کا اعلان کریں گی اور ہندوستان آکر اپنے خاص دوستوں کو پارٹی دیں گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔