உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’انہوں نے مجھے تھپڑ مارے‘Mahesh Bhattکو لےکر اس اداکارہ نے کھولے تھے گہرے راز

    مہیش بھٹ پر پاکستانی اداکارہ نے لگایا تھا مارپیٹ کا الزام!

    مہیش بھٹ پر پاکستانی اداکارہ نے لگایا تھا مارپیٹ کا الزام!

    Meera Allegations On Mahesh Bhatt: میرے لیے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی کوئی امید باقی نہیں تھی۔ انہوں نے میرے سارے راستے مسدود کر دیے۔ میں بہت پریشان تھی، میں خود بتاتی تھی کہ میری غلطی کیا ہے۔ حالانکہ میں اب تک مہیش جی کو نہیں سمجھ پائی۔

    • Share this:
      Meera Allegations On Mahesh Bhatt:مشہور پروڈیوسر اور ہدایت کار مہیش بھٹ بالی ووڈ کا ایک ایسا نام ہے جس پر تنازعات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ بعض اوقات مہیش بھٹ کو مشہور شخصیات کی جانب سے متنازع بیانات کے لیے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے کافی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں پاکستانی اداکارہ میرا کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے مہیش بھٹ پر اپنے استحصال کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ چھوڑنا پڑا۔

      کراچی میں میرا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے تھے کہ وہ کسی اور ڈائریکٹر کے ساتھ کام کریں۔ وہی تھے جن کی وجہ سے انہوں نے بالی ووڈ چھوڑ دیا اور جب انہوں نے واپس آنے کی کوشش کی تو انہیں آنے تک نہیں دیا۔

      آسان نہیں تھا بالی ووڈ کا سفر
      میرا نے کہا، ’’بالی ووڈ کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ رہا۔ مجھے ہندوستانی سامعین سے بہت پیار ملا۔ لیکن بالی ووڈ کا سفر میرے لیے آسان نہیں تھا۔ بہت مشکلات آئیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ ابتدائی دنوں میں بالی ووڈ میرے لیے بالکل نیا تھا۔ میں ممبئی میں مہیش بھٹ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتی تھی۔ لوگوں کو جاننے میں کافی وقت لگا۔ مہیش بھٹ نے مجھے انڈسٹری سے متعارف کرایا۔ میں مہیش جی کی بہت عزت کرتی تھی۔ وہ میرے گرو اور مینٹر تھے۔ میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ بھی انہی کو دوں گی۔

      جب مہیش بھٹ نے میرا کو مارا تھا تھپڑ
      میرا نے بتایا کہ ’جب میں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم 'نظر' سے کیا تو مجھے رام گوپال ورما، منی رتنم، سبھاش گھئی جیسے کئی مشہور ہدایت کاروں کی آفرز ہوئیں جو میرے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔‘لیکن مہیش بھٹ نہیں چاہتے تھے کہ میں ان کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کام کروں۔ ایک رات میری ملاقات سبھاش گھئی سے ہوئی۔ جب میں نے یہ بات مہیش جی کو بتائی تو وہ بہت غصے میں آگئے، مجھ پر چلایا اور دو تین تھپڑ بھی مارے۔‘

      یہ بھی پڑھیں:

      Irrfan Khan Death:شوہر کے انتقال کے2سال بعد بھی میڈیکل فائلیں کھنگال رہی ہیں سوتاپا

      یہ بھی پڑھیں:

      Independence Day 2022:ہندی فلموں کے ان زبردست ڈائیلاگس سے رگوں میں دوڑے گاحب الوطن کا جذبہ


      مہیش جی نے بند کردئیے سارے راستے
      میرا نے کہا کہ ایک بار ہماری لڑائی ہوئی تو انہوں نے مجھ سے معافی مانگی۔ اس کے بعد مہیش نے مجھ سے کہا کہ اب میں تمہارے مسائل نہیں سنبھال سکتا، پھر بہتر ہو گا کہ تم پاکستان واپس چلی جائو۔ لیکن جب میں نے واپس آنا چاہا تو انہوں نے مجھے آنے نہیں دیا۔ اب میرے لیے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی کوئی امید باقی نہیں تھی۔ انہوں نے میرے سارے راستے مسدود کر دیے۔ میں بہت پریشان تھی، میں خود بتاتی تھی کہ میری غلطی کیا ہے۔ حالانکہ میں اب تک مہیش جی کو نہیں سمجھ پائی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: