உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چنئی سپرکنگس کے ریتو راج گائیکواڑ کے ساتھ جڑا سیالی سنجیو کا نام، جانیں کون ہے یہ اداکارہ؟

    چنئی سپرکنگس کے ریتو راج گائیکواڑ کے ساتھ جڑا سیالی سنجیو کا نام، جانیں ہے یہ اداکارہ؟

    چنئی سپرکنگس کے ریتو راج گائیکواڑ کے ساتھ جڑا سیالی سنجیو کا نام، جانیں ہے یہ اداکارہ؟

    IPL 2021: چنئی سپرکنگس کے سلامی بلے باز ریتو راج گائیکواڑ (Ruturaj Gaikwad) اور راٹھی اداکارہ سیالی سنجیو (Sayali Sanjeev) کے درمیان رشتے کی خبر ہے۔ اس رشتے کی چرچا کی شروعات ریتو راج کے کمنٹ کے ساتھ ہوئی، جو انہوں نے سیالی سنجیو کی ایک انسٹا گرام پوسٹ پرکیا تھا۔ ریتو راج کے اس تبصرہ پر سیالی نے بھی دل کے ایموجی بناکر جواب دیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: چنئی سپرکنگس کے سلامی بلے باز ریتو راج گائیکواڑ (Ruturaj Gaikwad) نے انڈین پریمیئرلیگ (IPL) کے چل رہے سیزن میں حال ہی میں راجستھان رائلس کے خلاف اپنی شاندار اننگ کے لئے اپنے ساتھیوں اور سابق ہندوستانی کرکٹروں کی تعریف حاصل کی۔ چنئی سپرکنگس کے سلامی بلے باز نے ابو ظہبی میں اپنی پہلی سنچری پورے جوش کے ساتھ لگائی۔ جیسا کہ لوگوں نے راجستھان رائل کے خلاف بلے سے ریتو راج کی کارکردگی کے بارے میں بات کی، ایسے میں کئی لوگ تھے، جنہوں نے ان کی لو لائف پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ کچھ وقتم یں خبریں سامنے آئیں کہ سی ایس کے اسٹار بلے باز مراٹھی اداکارہ سیالی سنجیو (Sayali Sanjeev) کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ حالانکہ دونوں کی طرف سے اس معاملے پر کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

      اس رشتے کی چرچا کی شروعات ریتو راج کے کمنٹ کے ساتھ ہوئی، جو انہوں نے سیالی سنجیو کی ایک انسٹا گرام پوسٹ پرکیا تھا۔ ریتو راج کے اس تبصرہ پر سیالی نے بھی دل کے ایموجی بناکر جواب دیا تھا۔ اس کے بعد مداحوں نے ریتو راج اور سیالی کے رشتے کو لے کر قیاس آرائیاں کرنی شروع کردی تھیں۔ اس کے بعد دونوں کی طرف سے اس معاملے میں کوئی تبصرہ نہیں آیا تھا۔ اب ایک بار پھر آئی پی ایل میں اپنے شاندار کھیل کے بعد ریتو راج سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مداح ان کی لو لائف کے بارے میں جاننے کو بیتاب ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کون ہیں سیالی سنجیو، جن کا نام ریتو راج گائیکواڑ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

      کون ہیں سیالی سنجیو؟

      سیالی سنجیو کی پیدائش 31 جنوری 1993 کو مہاراشٹر کے دھلے میں ہوئی۔ سیالی نے اپنی اسکولی تعلیم ناسک کے آر جے سی بائیٹکو ہائی اسکول سے پوری کی۔ انہوں نے ناسک میں ایچ پی ٹی آرٹس اور آر وائی کے سائنس کالج سے گریجویشن کیا۔ کالج کے ایک پروگرام میں سیالی کو سب سے بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا اور تبھی انہوں نے اداکاری میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا، جہاں تک ان کے کام کاجی زندگی کا سوال ہے۔ انہوں نے ڈینٹیز، کوئیکر، اسوارو وسکی جیمس اور برلا آئی کیئر جیسے برانڈوں کے لئے کام کیا ہے۔ سیالی نے فلمی دنیا میں ایک موسیقی ویڈیو کے ذریعہ سے شروعات کی، جس میں سشانت شیلاری نے بھی اداکاری کی۔ سیالی کو اپنا پہلا بڑا پروجیکٹ جی مراٹھی کے ٹی وی سیریل ’کاہے دیا پردیس‘ کے طور پر ملا۔ انہوں نے اس میں ’گوری‘ کا کردار نبھایا۔

      سیالی نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے، جس میں راجو پارسیکر کی فلم ’پولیس لائنس- ایک پورن ستیہ‘ شامل ہے۔ ماڈل کے پاس اتپدی نائٹس، دی اسٹوری آف پیٹھانی، من فقیرا اور اے بی اینڈ سی ڈی جیسی فلمیں ہیں۔ واضح رہے کہ سیالی سنجیو کی اس تصویر پر ریتو راج کے کمنٹ کے بعد ان دونوں کے درمیان افیئر کی خبروں نے زور پکڑا تھا۔

       




      اس پوسٹ میں سیالی سنجیو ایک کاوچ پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ اس تصویر پر ریتو راج نے تبصرہ کیا- ’ووہا‘۔ مراٹھی اداکارہ نے کچھ دل کے ایموٹیکانس کے ساتھ اس تبصرے پر جواب دیا۔ دونوں کے درمیان یہ بات چیت ان کے مداحوں کے لئے یہ اندازہ لگانے کے لئے کافی تھا کہ وہ ایک رشتے میں ہیں۔



      حالانکہ سیالی سنجیو کے ساتھ افیئر کی خبریں آنے کے بعد ریتو راج گائیکواڑ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ ایک گیند باز ہی ان کا وکٹ کلین بولڈ کرسکتا ہے۔ گائیکواڑ نے مراٹھی میں لکھا، ’میرا وکٹ صرف گیند باز ہی لے سکتے ہیں، وہ بھی کلین بولڈ۔ کوئی اور نہیں اور جس نے سمجھنا چاہا، وہ سمجھ گیا‘۔

      فی الحال ریتو راج آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں کافی مصروف ہیں۔ حالانکہ چنئی سپرکنگس نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، لیکن وہ باقی دو میچ جیت کر ٹاپ-2 میں جگہ بنانے کی امید کریں گے۔ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ٹیم 7 اکتوبر کو پنجاب کنگس الیون کے ساتھ کھیلے گی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: