می ٹو مہم کے تحت ایک ایک کر کے کئی سارے اسٹارس سامنے آکر اپنی آپ بیتی سنا رہے ہیں۔ اب ان میں پونم پانڈے کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ می ٹو مہم کی حمایت کرتے ہوئے پونم نے اپنےساتھ ہوئے ایک واقعہ کا ذکر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر کسی کا نام نہیں لیا۔
پونم پانڈے نے اپنے ساتھ ہوئے معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اداکارہ کو اس طرح کی چیزوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے اس طرح کے حالاتوں سے گزرنا پڑا۔ ہم شوٹنگ کے دوران بیڈ روم سین شوٹ کر رہے تھے۔ اس دوران میرے ساتھ وہ اداکار ایسا ظاہر کر رہے تھے جیسے وہ اداکاری نہیں اصل میں میرے ساتھ بیڈ روم سین کر رہے ہیں‘۔
می ٹو مہم پر شاہ رخ خان کی خاموشی پر لوگوں نے اٹھائے سوال، کہا چپ کیوں ہو؟
جب پونم سے اس اداکار کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ، ’’ میں ابھی کسی طرح کے تنازعات میں نہیں پڑنا چاہتی۔ میری فلم رلیز ہونے والی ہے۔ میں ان کا نام نہیں لینا چاہوں گی کیوں ان کی بیٹی میری عمر کی ہے‘۔ پونم نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن کہا کہ وہ اداکار انڈسٹری کے سب سے بڑے ولین میں سے ایک ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔