உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mika Singh کی’ووٹی‘آکانکشا پوری اس ماڈل کو کررہی تھیں ڈیٹ، وجئے مالیا کی’کنگ فشر‘ سے بھی ہے خاص کنکشن

    میکا سنگھ کی ووٹی بنی آکانکشا پوری کرچکی ہیں یہ کام۔

    میکا سنگھ کی ووٹی بنی آکانکشا پوری کرچکی ہیں یہ کام۔

    Akanksha Puri: تمل فلم 'ایلیکس پانڈیان' سے آکانکشا نے ڈیبیو کیا اور پھر وہ فلم تہاڑ میں بھی نظر آئیں تھیں۔ اس کے علاوہ وہ کنڑ اور ملیالم فلم انڈسٹریز میں کام کر چکی ہیں۔ آکانکشا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 1.4 ملین فالوورز ہیں۔

    • Share this:
      Akanksha Puri:بالی ووڈ کے سب سے اہل بیچلر اور سنگر میکا سنگھ کو اپنی دلہن مل گئی ہے۔ میکا نے اپنی دوست اور مشہور اداکارہ آکانکشا پوری کو اپنی دلہن کے طور پر منتخب کرلیا ہے، حالانکہ دونوں نے ابھی شادی نہیں کی۔ میکا نے صرف آکانکشا کو کنگن اور ورمالا پہنا کر اعلان کیا ہے کہ وہ آکانکشا کو اپنی ووٹی کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔ اب سب کو بے صبری سے انتظار ہوگا کہ میکا اور آکانکشا کب شادی کریں گے لیکن تب تک ہم آپ کو وہ سب بتاتے ہیں جو آپ کو میکا کی ووٹی یعنی آکانکشا کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

      پاپا پولیس میں ہیں اور ماں نجومی ہیں
      آکانکشا پوری 26 جولائی 1988 کو بھوپال، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئیں۔ یہاں سے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ ان کے والد آر کے پوری ایک ریٹائرڈ اے سی پی ہیں جب کہ ماں چترا پوری ایک نجومی ہیں۔

      ایکٹریس ہونے کے ساتھ ایک ماڈل بھی ہیں آکانکشا
      آکانکشا پوری اداکارہ ہونے کے علاوہ ایک ماڈل بھی ہیں۔ 2010 میں، آکانکشا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی مشہور پرنٹ شوٹس بھی کئے۔ وہ کئی ٹی وی اشتہارات میں بھی نظر آئیں۔ اس کے بعد اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ساؤتھ کی فلموں سے کیا۔

      کیلینڈر گرل سے کیا بالی ووڈ ڈیبیو
      2015 میں، آکانکشا نے مدھر بھنڈارکر کی فلم 'کیلنڈر گرل' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ فلم میں آکانکشا نے 'نندیتا مینن' کا کردار ادا کیا، جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ آکانکشا نے چٹھی، جہاں تم ہو، میں جس دن بھلا دوں، بے وفا تیرا مسکرانہ جیسے کئی میوزک ویڈیوز بھی کیے ہیں۔

      دیوی پاروتی بن چکی ہیں آکانکشا
      فلموں کے علاوہ، آکانکشا پوری نے مقبول ٹی وی شو وگھناہرتا گنیش میں دیوی پاروتی کا کردار بھی نبھایا۔ دیوی پاروتی کے کردار میں آکانکشا کو خوب پسند کیا گیا۔

      کنگ فشر ایئر لائنز میں کیبن کریو رہیں
      آکانکشا پوری نے وجے مالیا کی کمپنی کنگ فشر ایئر لائنز کے لیے بین الاقوامی کیبن کریو کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ آپ کو بتادیں کہ آکانکشا پوری پہلے اپنا کیرئیر ہاسپٹالیٹی میں بنانا چاہتی تھیں۔ لیکن بعد میں انہیں ایک تامل فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے وہاں کا رخ کیا۔

      لاکھوں کی تعداد میں ہیں چاہنے والے
      تمل فلم 'ایلیکس پانڈیان' سے آکانکشا نے ڈیبیو کیا اور پھر وہ فلم تہاڑ میں بھی نظر آئیں تھیں۔ اس کے علاوہ وہ کنڑ اور ملیالم فلم انڈسٹریز میں کام کر چکی ہیں۔ آکانکشا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 1.4 ملین فالوورز ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ارباز خان سے طلاق سے پہلے ڈری اور گھبرائی ہوئی تھیMalaika Arora، خود کیا تھا ایسا انکشاف

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا اسٹار کڈس ہونے کی وجہ سے سہانا خان اور خوشی کپور کو ملی’The Archies‘؟ یہ رہا جواب

      پارس چھابڑا کو ڈیٹ کیا ہے
      آکانکشا بگ باس 13 فیم پارس چھابڑا کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ لیکن پارس اور ماہرہ کی قربتیں بڑھنے کے بعد آکانکشا اور پارس نے راستے جدا کر لیے۔ یوں تو پارس چھابڑا کے ساتھ اکانکشا پوری کا رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا لیکن میکا سنگھ میں آکانکشا پوری کو ایک دوست کے ساتھ جیون ساتھی مل گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: