உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوئم ور ختم ہونے سے پہلے ہی میکا سنگھ کو مل گئی دلہنیا، اس حسینہ کے ساتھ لیں گے 7 پھیرے!!

    Mika Di Vohti: کروڑوں کی املاک کے مالک میکا سنگھ کررہے ہیں دلہن کی تلاش (Photo Credits: mikasingh/Instagram)

    Mika Di Vohti: کروڑوں کی املاک کے مالک میکا سنگھ کررہے ہیں دلہن کی تلاش (Photo Credits: mikasingh/Instagram)

    Swayamvar Mika Di Vohti: حال ہی میں 'سویم ور: میکا دی ووتی' میں آکانکشا پوری کی انٹری ہوئی تھیں۔ ان کی شاندار انٹری سے باقی مقابلہ کرنے والے بھی حیران رہ گئے تھے۔ اداکارہ کا نام اس سے قبل بالی ووڈ گلوکارہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔

    • Share this:
      Swayamvar Mika Di Vohti: بالی ووڈ کے مشہور گلوکار میکا سنگھ ان دنوں اپنی دلہن کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اپنے جیون ساتھی کو تلاش کرنے کے لیے میکا سنگھ نے سویم ور بھی رچا ہے، جسے اسٹار بھارت پر ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے لڑکیاں ان کے سویم ور میں حصہ لینے آئی تھیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہر کسی نے اپنے اپنے انداز میں میکا سنگھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی اور انہیں اپنا دولہا بنانے کی بھی کوشش کی۔ اسی دوران میکا سنگھ(Mika Singh) کے بارے میں حال ہی میں چونکا دینے والی خبر آئی ہے کہ انہوں نے اپنی دلہن کا انتخاب کیا ہے اور وہ حسینہ چنڈی گڑھ کی رہائشی ہے۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ حسینہ کوئی اور نہیں بلکہ نیت محل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیت محل نے ایک ٹاسک کے دوران میکا سنگھ کو اپنی کھانا پکانے کی مہارت سے متاثر کیا۔ انہوں نے میکا کے لیے کھیر بنائی جسے بالی ووڈ گلوکار نے بھی بہت پسند کیا۔ اس کے علاوہ نیت محل نے کئی کاموں میں میکا سنگھ کے دل جیت لیے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ میکا سنگھ کی دلہن کوئی اور نہیں بلکہ نیت محل ہے۔



      بتادیں کہ نیت محل نہ صرف پیشے سے ماڈل ہیں بلکہ ایک اچھی گلوکارہ بھی ہیں۔ ایسے میں انہیں یہ فائدہ بھی ہوا کہ وہ میکا سنگھ کو اچھی طرح جانتی تھیں۔ یہی نہیں، انہوں نے 'سوئم ور: میکا دی ووہتی' میں باقی لڑکیوں کو بھی سخت ٹکر دی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      عید کے موقع پر اپنے والد کی قبر پر گئیں تھیںHina Khan،لکھی ایسی بات کہ پڑھ کرروپڑیں گے آپ

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javedکا ایک ایکٹر نے برے وقت میں دیا پورا ساتھ، عید پر عرفی نے ادا کیا شکریہ

      حال ہی میں 'سویم ور: میکا دی ووتی' میں آکانکشا پوری کی انٹری ہوئی تھیں۔ ان کی شاندار انٹری سے باقی مقابلہ کرنے والے بھی حیران رہ گئے تھے۔ اداکارہ کا نام اس سے قبل بالی ووڈ گلوکارہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا کیونکہ ان کی اور بالی ووڈ گلوکارہ کی رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: