உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Minissha Lamba B'day:اسٹارس کے ساتھ کام کرکے اچانک غائب ہوگئی منیشا لامبا، جانیے اب کہاں ہے؟

    منیشا لامبا آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ (تصویر: minissha_lamba/instagram)

    منیشا لامبا آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ (تصویر: minissha_lamba/instagram)

    ’بگ باس 8‘ کے بعد منیشا لامبا کے بارے میں آریہ ببر نے کہا تھا کہ بگ باس 8 کی ہی ساتھی کھلاڑی اور ایکٹریس منیشا لامبا کے ساتھ وہ ریلیشن شپ میں رہ چکے ہیں۔ حالانکہ، منیشا لامبا نے اس سے صاف انکار کردیا تھا۔ آریہ ببر کو منیشا لامبا سے معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: منیشا لامبا (Minissha Lamba) نے بالی ووڈ میں جب ڈیبیو کیا تھا، تو اپنی خوبصورتی اور ایکٹنگ کی وجہ سے موضوع بحث رہی تھیں۔ اُن کی کافی تعریف بھی ہوئی تھی، لیکن دھیرے دھیرے وہ فلمی دنیا سے دور ہوتی چلی گئیں۔ حالانکہ، منیشا لامبا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ خاص کر انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آج منیشا لامبا اپنا 37ویں سالگرہ (Minissha Lamba Birthday) منارہی ہیں۔ اُن کی آج بھی اچھی خاصی فین فاؤلونگ ہے۔

      ’یہاں‘ سے کیا تھا ڈیبیو
      منیشا لامبا نے سال 2005 میں فلم ’یہاں‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھاپائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کارپوریٹر اور راکی جیسی فلمیں بھی کیں، لیکن انہیں پہچان بچنا اے حسینوں سے ملی تھی۔ اس فلم میں منیشا لامبا کے علاوہ رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون جیسے اسٹارس بھی تھے۔ یہ فلم یش راج بینر تلے بنی تھی۔ اس کے بعد وہ کڈنیپ اور بھیجا فرائی سمیت کچھ اور فلموں میں بھی نظر آئیں۔

      بگ باس میں بھی آئی تھیں نظر
      منیشا لامبا 2017 میں آخری بار بھومی فلم میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں وہ سنجے دت اور آدیتی راو حیدری کے ساتھ نظر آئیں۔ فلم کے علاوہ وہ بگ باس 8 میں بھی بطور کھلاڑی نظر آچکی ہیں۔ وہ بگ باس کے درمیان میں ہی گھر سے بے گھر ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے تینالی راما اور انٹرنیٹ والا لو جیسے ٹی وی شوز بھی کیے۔ منیشا لامبا تنازع کا بھی شکار ہوئیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Minissha (@minissha_lamba)





      جب آریہ ببر کی وجہ سے تنازع میں پھنسی
      ’بگ باس 8‘ کے بعد منیشا لامبا کے بارے میں آریہ ببر نے کہا تھا کہ بگ باس 8 کی ہی ساتھی کھلاڑی اور ایکٹریس منیشا لامبا کے ساتھ وہ ریلیشن شپ میں رہ چکے ہیں۔ حالانکہ، منیشا لامبا نے اس سے صاف انکار کردیا تھا۔ آریہ ببر کو منیشا لامبا سے معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ ایکٹریس اور ماڈل منیشا لامبا کو بھی ایک بار گوا کے بیچ پر چھیڑ چھاڑ کا شکار ہونا پڑا تھا۔ وہ دراصل ایک فوٹو شوٹ کے لئے گوا میں شوٹ کررہی تھیں تو کچھ لوگوں نے اُنہیں متنازع طریقے سے چھونے کی کوشش کی تھی۔

      2018 میں کی شادی
      منیشا لامبا نے فلموں کو چھوڑنے کے بعد Ryan Tham سے شادی کی۔ سال 2013 میں وہ ملے تھے اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ منیشا کا شوہر کے ساتھ سال 2018 میں طلاق ہوگیا تھا۔

      طلاق کے بعد کیا ریلیشن شپ کا انکشاف
      منیشا لامبا نے سال 2021 میں انکشاف کیا کہ وہ بزنس مین آکاش ملک کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ انہوں نے آکاش کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔ آپ کو بتادیں کہ منیشا لامبا زیادہ تر وقت دلی میں رہتی ہیں اور اب وہ او ٹی ٹی کے ذریعے ایکٹنگ کی دنیا میں واپسی کرنا چاہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: