உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    DDLJ Part 2:میرا-شاہد کپور بنے شاہ رخ-کاجول، DDLJکی دلائی یاد

    میرا راجپوت اور شاہد کپور کافی عرصے سے سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور مسلسل خوبصورت مقامات کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ میرا اور شاہد بھی بچوں کے ساتھ وہاں ٹرین میں سفر کر چکے ہیں۔

    میرا راجپوت اور شاہد کپور کافی عرصے سے سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور مسلسل خوبصورت مقامات کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ میرا اور شاہد بھی بچوں کے ساتھ وہاں ٹرین میں سفر کر چکے ہیں۔

    میرا اور شاہد اپنے بچوں میشا اور زین کے ساتھ سوئٹزرلینڈ گئے تھے۔ بعد میں انہیں لندن میں دیکھا گیا۔ اس مہینے کے شروع میں، جوڑے نے اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ منائی۔ میرا اور شاہد نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے لیے پوسٹیں وقف کیں۔

    • Share this:
      Throwback From DDLJ:دو دہائی پہلے آئی فلم’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘(DDLJ) ہندی سینما کی ایسی فلموں میں شامل ہے جس کو یاد کرتے ہی دل میں گھنٹی بج جاتی ہے، پیار کا موسم چھا جاتا ہے اور اس کا تاریخی ٹرین والا سین یاد آتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے سالوں بعد ہم’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو کیوں یاد کررہے ہیں؟ تو آپ کو بتادیں کہ بی ٹاون کے پاس کپل میرا اور شاہد کپور نے اس سین کو دوہرایا ہے۔

      میرا راجپوت ان دنوں اپنے شوہر شاہد کپور کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ انہوں نے ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے ٹرین کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جو شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے سین کی یاد تازہ کر رہی ہے۔ تصویر میں شاہد 'راج' کی طرح ٹرین میں اور میرا 'سمرن' کی طرح پلیٹ فارم پر نظر آرہی ہیں۔ شاہد نے میرا کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے اور ان کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ ہے۔ تصویر کے پس منظر میں سوئس الپس کی ایک جھلک بھی دکھائی دے رہی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے میرا نے لکھا، "ایکٹنگ چِل // چیزی۔"

      اس تصویر پر مداحوں نے خوب تبصرے کیے ہیں۔ شاہد اور میرا کی اس تصویر نے بہت سے مداحوں کو 'DDLJ' اور کرینہ کپور اور شاہد اسٹارر فلم 'جب وی میٹ' کی یاد دلادی۔ ان دونوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ لوگ بہت پیارے ہیں،اگلا DDLJ2 پرومو۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Mira Rajput Kapoor (@mira.kapoor)





      یہ بھی پڑھیں:

      Jennifer Lopezنے شادی کے بعد شیئر کی اپنی پہلی تصویر، بیڈ پر چادر میں لپٹی آئی نظر




      یہ بھی پڑھیں:
      Divya Agarwalنے ورون سود کے ساتھ رشتوں کو لے کر کیا انکشاف، بتائی بریک اپ کی اصلی وجہ

      بتا دیں کہ میرا اور شاہد اپنے بچوں میشا اور زین کے ساتھ سوئٹزرلینڈ گئے تھے۔ بعد میں انہیں لندن میں دیکھا گیا۔ اس مہینے کے شروع میں، جوڑے نے اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ منائی۔ میرا اور شاہد نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے لیے پوسٹیں وقف کیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: