உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ویب سیریز Mirzapur کے اس مشہور اداکار کی موت سے پھیلی سنسنی، بوسیدہ حالت میں باتھ روم میں پڑی ملی لاش

     پڑوسیوں کی بدبو آنے کی شکایت پر پولس تالا کھول کر اداکار کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی تو برہما کی لاش باتھ روم سے بوسیدہ حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ اداکار کی لاش نیم عریاں حالت میں تھی۔

    • Share this:
      برہما مشرا (Brahma Mishra) کی موت سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔ ان کی موت پر بالی ووڈ کے تمام بڑے اداکار تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔ برہما مشرا کو ویب سیریز مرزا پور (Mirzapur) میں للت کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے  لوگ جانتے تھے۔ انہیں web series Mirzapur میں 'للت' کے کردار میں لوگوں سے بہت پیار ملا۔ برہما مشرا کم عمری میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اداکار کے مداحوں اور دوستوں کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
      دیویندو شرما نے ایک تصویر شیئر کرکے ظاہر کیا غم۔۔۔
      اداکار دیویندو شرما (Divyenndu Sharma) نے انسٹاگرام پر برہما مشرا کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، 'آر آئی پی برہما مشرا۔ ہمارا للت اب نہیں رہا… آئیے ہم سب اس کے لیے دعا کریں۔

      Brahma Mishra, Mirzapur, Divyenndu Sharma, Brahma Mishra passed away, Lalit
      (Instagram Screenshot)

      میڈیا رپورٹس کے مطابق برہما مشرا گزشتہ چار سال سے ممبئی کے علاقے ورسووا میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ پڑوسیوں کی بدبو آنے کی شکایت پر پولس تالا کھول کر اداکار کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی تو برہما کی لاش باتھ روم سے بوسیدہ حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ اداکار کی لاش نیم عریاں حالت میں تھی۔

      سینے میں اٹھا تھا درد۔۔

      بتایا جاتا ہے کہ برہما مشرا نے 29 نومبر کو سینے میں درد ہونے پر ڈاکٹر کو دکھایا تھا۔ ڈاکٹر نے انہیں گیس کی دوائی دی تھی اور گھر پر آرام کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد ان کی کوئی خبر نہ تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش تین دن سے باتھ روم میں بوسیدہ حالت میں پائی گئی۔ آج 2 دسمبر کو پولیس نے اداکار کی لاش اپارٹمنٹ سے برآمد کی۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: