உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mister Mummy:جینیلیا ڈسوزا نے پوری کی ’مسٹر ممی‘ کی شوٹنگ، ریتیش دیشمکھ کے ساتھ جلد کریں گی واپسی

    ’مسٹر ممی‘ سے واپسی کررہی ہیں جنیلیا۔

    ’مسٹر ممی‘ سے واپسی کررہی ہیں جنیلیا۔

    Mister Mummy: گلشن کمار اور T-Series نے مسٹر ممی کو پیش کیا، جو T-Series فلمز اور Hectic Cinema Pvt Ltd کے ذریعہ تیار کردہ فلم ہے۔ شاد علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، شاد علی اور شیو اننت پروڈیوس کررہے ہیں۔

    • Share this:
      Mister Mummy:بالی ووڈ کی سب سے پیاری اور پسندیدہ جوڑی رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا بھوشن کمار کی ٹی سیریز اور ہیکٹک سنیما پرائیویٹ لمیٹڈ کی فلم 'مسٹر ممی' میں نظر آئیں گے۔ چند روز قبل خبر آئی تھی کہ کامیڈی ڈرامہ فلم کی شوٹنگ انگلینڈ میں کئی مقامات پر شروع ہو چکی ہے۔ رتیش-جینیلیا کے مداح اس فلم کے اعلان کے بعد سے ہی بہت خوش تھے۔

      اب خبر آئی ہے کہ جینیلیا ڈی سوزا نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹیگ کیا اور ایک پیاری پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا ’ایک فن کریو‘! ہمیں یقین ہے کہ اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں یقینی طور پر ایک شاندار عملہ موجود ہے، جس کی کہانی یقینی طور پر ہر کسی کو گدگدائے گی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Genelia Deshmukh (@geneliad)





      یہ بھی پڑھیں:
      منور فاروقی سے لے کر کرشنا ابھیشک تک، ان Celebs نے دنیا سے چھپا کررکھا اپنی شادی کا سچ

      اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کا نظریہ - جب بات بچوں کی ہو تو - ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔ لیکن تقدیر بچپن کے پیاروں کی زندگی میں ایک مختلف موڑ لے کر آتی ہے جس میں مزاح، ڈرامے، انکشافات اور حقیقتوں کی بھر پور سواری ہوتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شوہر سےHoneymoonپر جانے کی درخواست کررہی ہیں انکیتا لوکھنڈے،دیکھنے کوملے گااسپیشل ایپی سوڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      شویتا تیواری نے 41 سال کی عمر میں اپنی قاتل اداؤں سے دی بیٹی پلک کو مات!

      گلشن کمار اور T-Series نے مسٹر ممی کو پیش کیا، جو T-Series فلمز اور Hectic Cinema Pvt Ltd کے ذریعہ تیار کردہ فلم ہے۔ شاد علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، شاد علی اور شیو اننت پروڈیوس کررہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: