کرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی ، پاکستانی فنکاروں کی فلم ریلیز کی توماریں گے
پاکستانی فنکاروں کے خلاف اپنی مہم تیز کرتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے آج فلم سازوں کرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کام کیا یا ان کی فلموں کو ریلیز کیا ، تو انہیں مارا پیٹا جائے گا
پاکستانی فنکاروں کے خلاف اپنی مہم تیز کرتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے آج فلم سازوں کرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کام کیا یا ان کی فلموں کو ریلیز کیا ، تو انہیں مارا پیٹا جائے گا
ممبئی : پاکستانی فنکاروں کے خلاف اپنی مہم تیز کرتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے آج فلم سازوں کرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کام کیا یا ان کی فلموں کو ریلیز کیا ، تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔ ایم این ایس کی ذیلی تنظیم چترپٹ سینا نے یہ دھمکی دی ہے۔ خیال رہے کہ اسی تنظیم نے حال ہی میں ہندوستان میں کام کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔
چترپٹ سینا کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری سے اوڑی دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم بھٹ اور جوہر نے ہماری اپیل پر مثبت جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو انہیں ہماری طرف سے معقول جواب کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنان 'اے دل ہے مشکل اور رئیس فلموں کے ریلیز کی بھی مخالفت کریں گے ، کیونکہ ان میں پاکستانی فنکاروں نے کام کیا ہے۔
راج ٹھاکرے کی والی قیادت پارٹی کے فلم ورکرز ایسوسی ایشن نے حال ہی میں ہندوستان میں کام کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ چترپٹ سینا نے کہا تھا کہ ہم نے پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑنے کے لئے کہا ہے، ورنہ ایم این ایس کی طرف سے انہیں باہر نکالا جائے گا۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والوں کومارپیٹ تک کی دھمکی دی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔