உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فوٹوشوٹ کرا رہی تھی ماڈل ، پیھچے سے آگیا تیندوا اور پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    فوٹوشوٹ کرا رہی تھی ماڈل ، پیھچے سے آگیا تیندوا اور پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش (Credit- Facebook)

    فوٹوشوٹ کرا رہی تھی ماڈل ، پیھچے سے آگیا تیندوا اور پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش (Credit- Facebook)

    جیسیکا (Jessica Leidolph) نام کی ماڈل کو جانوروں کے ساتھ فوٹوشوٹ (Photoshoot with Animals) کا کافی شوق تھا ، لیکن اس مرتبہ تیندوے نے (Leopards attack on model) اس کو اپنا اصلی روپ دکھادیا ۔

    • Share this:
      دنیا میں بہت سے لوگوں کو جانوروں کے ساتھ تصویر کھینچوانے کا شوق ہوتا ہے ۔ ایک ایسی ہی پروفیشنل ماڈل کو تیندوے کی باڑ میں داخل ہونا مہنگا پڑ گیا ۔ جیسیکا لیڈولف نام کی ماڈل نے اس تیز طرار جانور کے ساتھ کچھ تصاویر کلک کرانے کیلئے پوز دینا شروع ہی کیا تھا کہ پیچھے سے آکر تیندوے نے اس کے گال اور کان کو چبا ڈالا ۔

      36 سال کی جیسیکا لیڈولف خود کو جانوروں سے وابستہ بتاتی ہیں ۔ وہ ایسے پروفیشنل فوٹوشوٹ کربھی چکی ہیں ، لیکن اس مرتبہ ان کے ساتھ جو ہوا وہ الگ تھا ۔ جیسے ہی وہ 16 سال کے تیندوے کی باڑ میں داخل ہوئی ، اس نے فوٹوشوٹ کے دوران ہی جیسیکا پر حملہ کردیا ۔ وہ اس حملے میں کافی زخمی ہوگئی ہیں ۔ حالانکہ غنیمت یہ رہی کہ جیسیکا کی جان بچ گئی ۔

      جیسیکا اپنی ٹیم کے ساتھ جرمنی کے نیبرا سٹی میں شوٹ کررہی تھیں ۔ جانوروں کے ریٹائرمنٹ ہاوس میں ان کا فوٹوشوٹ دنیا کے کچھ تیز طرار جانوروں میں شمار تیندووں کے ساتھ تھا ۔ 16 سال کے ٹروجا نام کے تیندوے نے فوٹوشوٹ کے دوران ہی جیسیکا پر حملہ بول دیا ۔ تیندوے نے جیسیکا کے گال ، کان اور سر کو چبا ڈالا ۔ زخمی جیسیکا وہیں پر بیہوش ہوگئیں ۔ انہیں ایئرایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ان کی کئی سرجری کی گئی ۔ فی الحال جیسیکا کی جان تو بچ گئی ہے ، لیکن ان کے چہرے اور سر پر مستقل داغ ہوگئے ہیں ۔

      Burgenland  میں ہوئے اس حادثہ کے بعد بتایا گیا ہے کہ جس تیندوے نے جیسیکا پر حملہ کیا ، وہ کبھی بھی اپنی باڑ سے باہر نہیں آتا ہے ۔ ایسے میں عام لوگوں کو اس سے خطرہ نہیں ہے ۔ پولیس نے جب فوٹوشوٹ کے بارے میں جانچ پڑتال کرنی شروع کی تو اس بات کی خبر نہیں ملی کہ اس کا کس نے بندوبست کیا تھا اور یہاں سیکورٹی کے کتنے انتظامات کئے گئے تھے ؟ ۔ جس علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ، وہاں تیندوے پالنا غیر قانونی نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: