گھر کی کھڑکی پر لٹکی ملی اداکارہ شہانا کی لاش، شوہر کو حراست میں لیا گیا
رشتہ داروں کا ماننا ہے کہ شہانا کا قتل ہوا ہے۔ شہانا کی ماں نے کہا، ’میری بیٹی نے ہمیشہ گھریلو تشدد کو لے کر بتایا ہے۔ اس کا شوہر مارتا تھا، وہ کبھی خود کشی نہیں کرسکتی‘۔
رشتہ داروں کا ماننا ہے کہ شہانا کا قتل ہوا ہے۔ شہانا کی ماں نے کہا، ’میری بیٹی نے ہمیشہ گھریلو تشدد کو لے کر بتایا ہے۔ اس کا شوہر مارتا تھا، وہ کبھی خود کشی نہیں کرسکتی‘۔
ماڈل اور ادکارہ شہانا جمعہ کے روز کوجھی کوڈ میں مردہ پائی گئی ہیں۔ 20 سال کی شہانا، گھر کی کھڑکی کی ریلنگ پر لٹکی ملیں۔ پرمبل بازار واقع ان کے گھر میں جائے حادثہ پر پولیس پہنچی۔ کوجھی کوڈ سے یہ شہر تقریباً 14 کلو میٹر دور ہے۔ شہانا کے شوہر سجاد کو پوچھ گچھ اور سوالوں کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈیڑھ سال پہلے ہی ان کی شادی ہوئی تھی اور دونوں کرائے کے گھر میں رہتے تھے۔
ماں نے لگایا ماڈل کے شوہر پر الزام رشتہ داروں کا ماننا ہے کہ شہانا کا قتل ہوا ہے۔ شہانا کی ماں نے کہا، ’میری بیٹی نے ہمیشہ گھریلو تشدد کو لے کر بتایا ہے۔ اس کا شوہر ان پر ہاتھ چھوڑتا تھا‘۔ منورما نیوز کے بات چیت میں شہانا کی ماں نے کہا، ’وہ کبھی خود کشی نہیں کرسکتی۔ اس نے ہم سبھی کو اپنے 20ویں یوم پیدائش پر بلایا تھا۔ ہم سبھی نے اس کا یوم پیدائش مل کر سیلبریٹ کرنے کی پلاننگ کی تھی‘۔ یہ پوچھ گچھ ریوینیو ڈویشنل آفسر کے سامنے کی جائے گی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔