14سال کی عمر میں ماڈلنگ کررہی کیٹرینہ کی یہ بہن، بالی ووڈ میں دکھا چکی ہیں اپنا جلوہ

14سال کی عمر میں ماڈلنگ کررہی کیٹرینہ کی یہ بہن، بالی ووڈ میں دکھا چکی ہیں اپنا جلوہ

14سال کی عمر میں ماڈلنگ کررہی کیٹرینہ کی یہ بہن، بالی ووڈ میں دکھا چکی ہیں اپنا جلوہ

اداکاری شروع کرنے سے پہلے انہوں نے اس کا باقاعدہ کورس بھی کیا۔ ازابیل کا کیٹرینہ کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر سے بھی خاص تعلق رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    کیٹرینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراوں میں ہوتا ہے، لیکن کیا آپ ان کی بہن ایزابیل کیف کے بارے میں جانتے ہیں۔ خوبصورتی کے معاملے میں وہ بالی ووڈ کی کئی ہیروئینوں پر بھاری پڑتی ہیں۔ ایزابیل بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ کیٹرینہ کی طرح انہوں نے بھی اپنے کرئیر کی شروعات معاڈلنگ سے ہی کی تھی۔ آئیے آپ کو ان سے جڑی خاص باتیں بتاتے ہیں۔

    چھوٹی عمر میں شروع کی ماڈلنگ

    ایزابیل نے اپنی پڑھائی سین فرانسسکو کے ایلینٹ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے کی ہے۔ وہ اپنی بہن کیٹرینہ کی کامیابی سے کافی زیادہ متاثر تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے ان کے ہی نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کردی تھی۔ آج وہ ماڈلنگ کی دنیا میں جانا پہچانا نام ہے۔ اس شعبے میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں انٹر لینے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ، بہن کی طرح ایکٹنگ کی فیلڈ میں وہ اب تک کامیاب نہیں ہوپائی ہیں۔

    Katrina Kaif Drops Stunning Pic With Sister Isabelle Kaif on Her Birthday

    یہاں سیکھی ایکٹنگ کی باریکیاں

    اداکاری شروع کرنے سے پہلے انہوں نے اس کا باقاعدہ کورس بھی کیا۔ ازابیل کا کیٹرینہ کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر سے بھی خاص تعلق رہا ہے۔ دراصل، انہوں نے لی اسٹراسباگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے اداکاری کا کورس کیا ہے۔ رنبیر نے اس ادارے سے اداکاری کی باریکیاں سیکھی ہیں۔ اسے ڈانس کا بھی بہت شوق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں ڈانس فلم سے ڈیبیو کیا۔ اس فلم کا نام ٹائم ٹو ڈانس تھا۔ اس میں وہ سورج پنچولی کے مقابل نظر آئیں۔ تاہم لوگوں نے اس فلم کو مسترد کر دیا تھا۔

    Katrina Kaif's Advice for Sister Isabelle Kaif: Keep Your Head Down and Work Hard

    یہ ہیں پسندیدہ ستارے

    ایزابیل بھی اپنی بہن کی طرح کافی محنتی ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کی لگاتار کوشش کرتی رہتی تھی۔ ممبئی شہر کو وہ بہت پسند کرتی ہیں۔ ایکٹنگ کو لے کر بھی ان میں کافی زیادہ جنون ہے۔ ان کے مطابق وہ فلموں کو لے کر زیادہ سوچنا نہیں چاہتی ہیں۔ وہ ڈرامہ، رومانس، تھریلر، سسپنس اور مسالہ سمیت ہر طرح کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ان کے پسندیدہ اداراروں کی بات کریں تو سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے علاوہ انہیں ریتیک روشن، شاہد کپور، وکی کوشل بے حد پسند ہیں۔ وہ بالی ووڈ کے ہر بڑے اسٹار کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: