’محبتیں، LOCکارگل میں نظر آچکی ایکٹریس پریتی جھنگیانی اب بنیں گی ’میئر‘!
فلم میئر میں سیاستداں کا رول ادا کریں گی پریتی جھنگیانی۔
میئر کے رول کے بارے میں بتاتے ہوئے پریتی جھنگیانی کہتی ہیں کہ، میں نے اپنے کیرئیر میں کئی غریب اور اداس قسم کے کردار کیے ہیں، وہی کردار پیش کیے جاتے تھے۔ جب مجھے وکٹوریہ نمبر 203 میں منفی کردار ملا تو یہ میرے لیے تازگی بھرا تھا۔
ممبئی: 'محبتیں'، 'ایل او سی کارگل،' وکٹوریہ نمبر۔ 203 فلموں میں اداکاری کرنے والی پریتی جھنگیانی جلد ہی فلم 'میئر' میں ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ 10 مئی سے لکھنؤ میں شروع ہوگی۔
پریتی جھنگیانی نے فلم کے پروموشن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ دور میرے لیے بھی نیا ہے۔ مجھے بھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ انٹرنیٹ میڈیا کی دنیا مختلف ہے۔ آج کل کے نوجوانوں کو فوری طور پر ہر چیز کا علم ضروری ہے، اگر آپ انہیں وہ معلومات نہیں دیں گے تو یہ ان کے لیے پرانی ہو جائے گی۔ مجھے بھی زمانے کے ساتھ چلنا ہے۔
میئر کا رول ادا کرنے کے لئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بتاتے ہوئے پریتی کہتی ہیں، ہم شوٹنگ سے پہلے پانچ روزہ ورکشاپ کریں گے۔ میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھ رہی ہوں۔ میرا کردار لکھنؤ کا ہے۔ میں لکھنوی لہجہ سیکھ رہی ہوں، وہاں کے لیڈروں کے چلنے اور بولنے کا انداز۔ فلم کے ہدایت کار اویناش گپتا کا تعلق لکھنؤ سے ہے۔ ان کی تجاویز میری مددکریں گی۔ لکھنؤ کی شوٹنگ اصل جگہوں پر ہوگی۔
میئر کے رول کے بارے میں بتاتے ہوئے پریتی جھنگیانی کہتی ہیں کہ، میں نے اپنے کیرئیر میں کئی غریب اور اداس قسم کے کردار کیے ہیں، وہی کردار پیش کیے جاتے تھے۔ جب مجھے وکٹوریہ نمبر 203 میں منفی کردار ملا تو یہ میرے لیے تازگی بھرا تھا۔ حالانکہ وہ کردار حقیقی زندگی سے بہت دور تھا۔ میئر کا جو کردارہے اُس طرح کے لوگ ہم اپنے ارد گرد دیکھ سکتے ہیں۔ میرا کردار ایک سیاستدان کا ہے لیکن وہ بری خاتون نہیں ہے، وہ بھی اپنے ملک سے پیار کرتی ہے۔ اچھا کام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنا فائدہ بھی سب سے پہلے دیکھتی ہے۔ یہ انسانی فطرت ہے۔ ناظرین اب ایسے کرداروں کو پسند نہیں کرتے، جن میں کوئی خامی نہ ہو، ایسے کردار حقیقت سے بہت دور ہوتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔